پری زاد میں عینی کا کردار قبول کرنا میری خوش قسمتی تھی، یمنیٰ زیدی

ڈرامہ سیریل پری زاد کی تعریفیں سننے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان بھی ڈرامہ دیکھنے کیلیے بے تاب ہوگئیں

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ڈرامہ سیریل پری زاد کیلیے عینی کا کردار قبول کرنے  کواپنی  خوش قسمتی قرار دیدیا  جبکہ ڈرامہ سیریل پری زاد کی تعریفیں سننے کے بعد اداکارہ  ماہرہ خان   بھی ڈرامہ دیکھنے کیلیے بے تاب ہوگئیں

ہم ٹی وی کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل پری زاد  میں قرۃ العین بخاری عرف عینی کا مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ  یمنیٰ زیدی نے عینی کا کردارادا کرنے کی پیشکش قبول کرنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمر بھر ہجر کا غم جھیلنے والے پری زاد کو بالآخر محبت مل گئی

حقیقی زندگی میں پری زاد کا روپ دھارنے والے کی سوشل میڈیا پر دھوم

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  میرے لیے وہ خوش قسمت لمحہ ہوگا جب میں نے”پری زاد“ کے لیے عینی کے کردار کو قبول کیا۔الوداع اور شکریہ۔

دوسری جانب ڈرامہ سیریل پری زاد کی تعریفیں سننے کے بعد اداکارہ  ماہرہ خان   بھی ڈرامہ دیکھنے کیلیے بے تاب ہوگئیں۔ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  میں شروع  سے آخر تک پری زاد دیکھنا چاہتی ہوں اور   انتظار نہیں کر سکتی ۔

ماہرہ خان نے  ڈرامہ سیریل پری زاد کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ  دنیا کو احمد علی اکبر اور شہزاد کشمیری کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتا دیکھ کر  دلی  خوش ہوئی۔

اداکار احمد علی اکبر نے ماہرہ خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی رائے جاننے کیلیے انتظار نہیں کرسکتا۔

متعلقہ تحاریر