رتیش اور جینیلیا کی نئی فلم مسٹر ممی کا پوسٹر جاری

 بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رتیش دیش مکھ اور انکی اہلیہ جینیلیا دیش مکھ ایک بار پھر سلور اسکرین پرفلممسٹر ممی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

شاد علی کی ہدایت کاری میں بننے والے اس کامیڈی ڈرامے مسٹر ممی کو بھوشن کمار، کرشن کمار، شاد علی اور شیوا اننت نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وکٹوریا بیکہم 25 سال سے ایک ہی غذا کھا رہی ہیں

فضا اور شیزا کی وائرل وڈیو سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان لے آئی

اداکارہ جینیلیا نے آج اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم پہلی جھلک کے طور پر اس کا پوسٹر شیئرکیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Genelia Deshmukh (@geneliad)

اداکارہ نے لکھا کہ ہنسی کی بل کھاتی سواری اور ایسی کہانی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ اپنے دل کو ہنسانے اور ہنس ہنس کر پیٹ میں درد کروانے کے لیے تیار ہو جائیں ۔

فلم  کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کے خیالات میں بچوں کے حوالے سے اختلاف پایاجاتا ہے  لیکن تقدیر نے بچپن  کی محبت کے لیے کامیڈی، ڈرامے، انکشافات اور حقیقتوں  سے بھرپور کچھ اور ہی منصوبہ بنایا ہوا ہوتا ہے۔

جمعرات کو جوڑے نے اپنی شادی کی 10ویں سالگرہ منائی۔ اداکار رتیش دیش مکھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی اہلیہ کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Riteish Deshmukh (@riteishd)

انہوں نے لکھاکہ تمہارے ساتھ رہنا میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ ہنسی، آنسو، خوشی، جدوجہد، خوف، خوشیاں بانٹتے ہوئے ہم ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر قدم بقدم میلوں تک چلے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے تم ساتھ ہو تو میں کچھ بھی کرسکتا ہوں۔

متعلقہ تحاریر