ماہین خان اور عائزہ خان احتیاطی تدابیر کے دو رُخ
ماہین خان کو فیشن کی دنیا کا چمکتا ستارہ کہا جاتا ہے۔ لیکن ان دنوں وہ شدید تنقید کی زد میں آچکی ہیں۔
معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان ‘پاکستان فیشن ویک’ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے ماہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ فیشن انڈسٹری میں آنے والی نئی ماڈلز کے گروپ کے ہمراہ دکھائی دیں۔
Training new girls for FPW 2021 . #NewBeginnings #FashionModel
2021 I cant wait ! pic.twitter.com/IO5re9xR5K— Maheen Khan (@Maheenkhanpk) November 23, 2020
تصویرپوسٹ کرنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پرایک طوفان برپا ہوگیا۔ تصویر میں کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔ ماڈلز کے ماسک نہ پہننے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
Only one person in a mask!!!
— Sameen khan (@sameenjamal) November 23, 2020
ماہین خان کے پرستاروں نے ایس او پیزسے لاعلمی پر سوالات اٹھائے۔ جس پرانہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ تربیتی ٹیم کے ہرفرد کو ماسک فراہم کیے گئے تھے لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔
تاہم ماہین نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ اب وہ کسی بھی قسم کے مسئلے سے بچنے کے لیے اپنی ٹیم کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کریں گی۔
Kauser I gave up .they wore masks at the beginning then took them off .I will have to be more strict
— Maheen Khan (@Maheenkhanpk) November 23, 2020
پاکستان میں حالیہ وبائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک طرف جہاں حکومت جزوی لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پرعمل کرنے پر زور دے رہی ہے، یہ تصویر صورتحال کی سنگینی کا مذاق اڑا رہی ہے۔
عائزہ خان ‘ماسک’ کو فروغ دینے میں مصروف
ایک طرف فیشن کی دنیا میں ایس اوپیزکی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن دوسری جانب اداکارہ عائزہ خان ماسک کے استعمال کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی تصویرشیئرکرتے ہوئے صارفین کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا۔
View this post on Instagram
عائزہ خان کی اس تصویر پر اب تک 96 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔