لتا منگیشکر کا انتقال، میوزک زندہ رہے گا لیکن سُر مر گیا

بھارت رتن ایوارڈ یافتہ عظیم گلوکارہ نے اپنے 8 دہائیوں پر محیط کیریئر میں تقریباً 36 زبانوں میں 50 ہزار سے زائد گانے گائے تھے۔

لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر اتوار کی صبح 92 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ ورسٹائل گلوکارہ جنہیں "ہندوستان کی نائٹنگیل” کا نام دیا گیا۔ لتا منگیشکر نے تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں 36 زبانوں میں 50 ہزار سے زائد گانوں کو اپنی آواز دی۔

بریچ کینڈی اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر نے بتایا کہ منگیشکر کا انتقال صبح 8.12 بجے ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ "انہیں یہاں ایک کووڈ مریض کے طور پر لایا گیا تاہم عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت سے پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں تھیں۔ ہم نے لیجنڈری گلوکارہ کو بچانے کی پوری کوشش کی۔ لیکن بچا نہیں پائے۔”

یہ بھی پڑھیے

اپنی روح کو مطمئن کریں، معاشرے کو نہیں، عدنان صدیقی

وکٹوریا بیکہم 25 سال سے ایک ہی غذا کھا رہی ہیں

میڈیکل ڈائریکٹر نے بتایا کہ لتا منگیشکر کو نمونیا کا بھی سخت اٹیک ہوا تھا۔”

مہاراشٹر حکومت نے اعلان کیا کہ گلوکار کی سرکاری سطح پر تدفین کی جائے گی۔ اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ لتا منگیشکر کے اہل خانہ ان کی میت کو دو گھنٹے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر بھوکنج لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے "جسد خاکی” کو آخری رسومات سے پہلے عوامی درشن کے لیے شیواجی پارک لے جایا جائے گا۔

مودی حکومت نے بھارت رتن ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کے اعزاز کے طور پر دو روزہ قومی سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ قومی پرچم دو دن تک سرنگوں رہے گا اور کوئی سرکاری تفریح ​​نہیں ہو گی۔

بریچ کینڈی اسپتال کی ڈاکٹر پریت سمدھانی جو کہ لتا منگیشکر کے علاج کا طریقہ کار انجام دے رہی تھیں نے بتایا کہ ہفتے کے روز ان کی حالت بہتر تھی لیکن رات گئے ان کی حالت بگڑ گئی تھی۔

ہفتہ کو ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے، این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ رشمی اور لتا منگیشکر کی بہن آشا بھوسلے، بھائی ہردیناتھ منگیشکر ان کی صحت کے بارے میں پوچھنے کے لیے اسپتال گئے تھے۔

رواں جنوری کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس اور نمونیا کے حملےکے بعد لتا منگیشکر کو ممبئی کے بریج کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے ان کی طبیعت میں بہتری کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال سے فارغ کردیا تھا۔

لیجنڈری گلوکارہ کو گذشتہ ڈھائی برسوں سے پھپھڑوں کا مرض لاحق تھا جس کا علاج جاری تھا ، وہ اکثر گھر میں آکسیجن کا استعمال کرتی تھیں۔

28 ستمبر 1929 کو مدھیہ پردیش میں پیدا ہونے والی لتا منگیشکر کے جینز میں موسیقی تھی۔ ان کے والد پنڈت دینا ناتھ منگیشکر ایک مراٹھی موسیقار اور تھیٹر اداکار تھے۔ اپنی زندگی کے دوران لتا منگیشکر نے مختلف نسلوں کے عظیم موسیقاروں کے ساتھ کام کیا اور دنیائے موسیقی کو بہتر گیت دیے۔ فلمی صنعت ہمیشہ لتا منگیشکر کے گیتوں کی قرضدار رہے گی۔

لتا منگیشکر کے 1930 میں ممبئی منتقل ہونے کے بعد، ان کی رہنمائی فلم ساز ماسٹر ونائک اور غلام حیدر نے کی۔ انہوں نے موسیقار مدن موہن کے ساتھ ایک خاص رشتہ قائم کیا، جن کے ساتھ انہوں نے اپنے کچھ یادگار گانے گائے۔

لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ "میں نے مدن موہن کے ساتھ ایک خاص رشتہ شیئر کیا، جو ایک گلوکار اور میوزک کمپوزر کے اشتراک سے کہیں زیادہ تھا۔ یہ ایک بھائی اور بہن کا رشتہ تھا،” انہوں نے بتایا کہ ان کا جہاں آرا کے ساتھ گایا ہوا گانا "وہ چپ رہے” ان کا پسندیدہ نغمہ تھا۔

فلم ساز یش چوپڑا اور لتا منگیشکر کی جوڑی نے دنیائے موسیقی کے لازوال نغمے دیے۔ لتا منگیشکر اور یش چوپڑا کے تعاون سے دھول کا پھول، کبھی کبھی، سلسلہ اور دل تو پاگل ہے جیسی کامیاب فلمیں آئیں۔ انہوں نے یس چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا کے ساتھ دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں بھی کام کیا۔

دلیپ کمار جنہیں لتا منگیشکر اپنے بڑے بھائی کے طور پر مخاطب کرتی تھیں ، نے لتا منگیشکر کی آواز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی

شاید، دلیپ کمار، جنہیں وہ اپنے بڑے بھائی کے طور پر مخاطب کرتی ہیں، نے یہ سب سے بہتر کہا جب انہوں نے تبصرہ کیا، "کوئی بھی لتا کی تطہیر (خالصیت) کی برابری نہیں کر سکا۔ کسی کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ ان کا مقابلہ کرسکے۔ کیونکہ انہوں نے موسیقی کی خدمت کے لیے ہر شخص کے ساتھ مل کر کام کیا اور موسیقی کا حد سے زیادہ خیال رکھا۔ ہر گلوکار میں آپ کو لتا منگیشکر کی شبیہہ ملے گی۔

عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کو تین قومی ایوارڈز سے نوازا گیا، انہیں 1989 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2001 میں انہیں فنی موسیقی کی خدمت کے صلے میں بھارت رتن سے نوازا گیا، اس طرح انہیں "آنجہانی کرناٹک موسیقی کے دیو ایم ایس” کے اعزاز سے نواز گیا یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری گلوکارہ بن گئیں اس سے قبل یہ ایوارڈ سبولکشمی کو دیا تھا۔ انہیں پدم وبھوشن اور پدم بھوشن کے اعزازت سے بھی نوازا گیا تھا۔

کئی مشہور ٹریکس کو اپنی آواز دینے کے علاوہ لتا منگیشکر کو بطور میوزک ڈائریکٹر بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے موہیتانچی منجولا (1963)، مراٹھا تیتوکا ​​میلوا (1964)، سدھی مانسے (1965) اور تمبڈی مٹی (1969) کے لیے موسیقی ترتیب دی۔

لتا منگیشکر صاحبہ نے کچھ فلمیں بھی پروڈیوس کیں جن میں وڈال، جھانجھر، کنچن گنگا اور لیکن شامل ہیں۔

لتا منگیشکر کے پسماندگان میں ان کے چار چھوٹے بہن بھائی ہیں – آشا بھوسلے، اوشا منگیشکر، مینا کھڈیکر اور ہردی ناتھ منگیشکر۔

متعلقہ تحاریر