اداکار عثمان مختار نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کردی

انڈین سوشل میڈیا صارف نے اداکار کی ٹوئٹر پر تصویر شیئر کہا تھا کہ ایس ایس جی کیپٹن دانیال بے ایل اے سے جھڑپ میں مارے گئے۔

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے اپنے مرنے کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور تندرست ہیں۔

انڈین سیاست دان ہو ، میڈیا پرسنیلیٹز ہوں یا پھر سوشل میڈیا صارفین ، انہیں بس پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لیے مواد چاہیے ہوتا ہے جس کا وہ بھرپور فائدہ اٹھانے میں آج تک ناکام ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں ایک انڈین سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں کالعدم بے ایل اے سے جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

 

سچائی سامنے آہی جاتی ہے مگر انڈینز کو شرم نہیں آتی ہے۔ انڈین صارف نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ پاکستان کے ایک ڈرامے کے کردار کی ہے۔ شیئر کی گئی تصویر اداکار عثمان مختار کی ہے جنہوں نے خود ہی انڈین صارف کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔

انڈین صارف کو جواب دیتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "میں زندہ ہوں آپ کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔”

پروپیگنڈا کرنے والے مزید جواب دیتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے لکھا ہے کہ ” اوکے پھر۔”

واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار نے حال ہی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پروڈکشن میں تیار ہونےوالے ڈرامہ سیریل "صنف آہن” میں میجر دانیال کا کردار ادا کررہے ہیں۔

عثمان مختار کی کلیئرنس کے بعد بھارتی صارف شیبا پیٹرو نے معذرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "غلطی ہو گئی ، غلط معلومات۔”

متعلقہ تحاریر