علی ظفر اور سجاد علی کا انجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت
لتا منگیشکر نے نصف صدی سے زائد وقت انڈسٹری پر راج کیا 36 ہندوستانی زبانوں میں 30 ہزار سے زیادہ گانے گائے۔
بلبل ہند کا لقب پانے والی برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے دنیا سے چلے جانے پر جہاں لاکھوں مداح غمگین ہیں وہیں ان کے چاہنے والوں نے اپنے اپنے انداز میں ا نجہانی گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انجہانی گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں ہندوستانی ہی نہیں بلکہ سرحد پار کے فنکار اور گلوکار بھی شامل ہیں، پاکستان کے معروف گلو کار سجاد علی اور علی ظفر نے بھی گلوکارہ کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لتا منگیشکر نے شادی کیوں نہیں کی؟
لتا منگیشکر کا انتقال، میوزک زندہ رہے گا لیکن سُر مر گیا
گلوکار علی ظفر نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے دنیا سے رخصت ہونے پر سنہ 1960 میں پڑھی گئی نعت رسول مقبول ﷺ ’بے کس پر کرم کیجئے سرکار مدینہ‘ پڑھ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے انجہانی گلوکارہ کی پڑھی گئی نعت کو اپنے انداز میں پڑھتے ہوئے کو خراج عقیدت پیش کیا اور ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ لتا منگیشکر جیسی لیجنڈ کو الفاظ بیان نہیں کرسکتے، صرف میوزک ہی ہے جو ان کی لازوال آواز کی سرگوشی کر سکتا ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ میں لتا جی کی پڑھی ہوئی نعت کو دوبارہ پڑھ کر انہیں ٹریبیوٹ پیش کر رہا ہوں۔
Words cannot define a legend like #LataMangeshkar Ji. Only music can perhaps whisper to her everlasting greatness.
Re-sharing a humble tribute. May God bless her soul in eternal peace. pic.twitter.com/pvivLC7IF3— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 6, 2022
دوسری جانب معروف گلوکار سجاد علی ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کی موسیقی پر لتا جی کی گائیکی کا جو رنگ چڑھا ہےاسے اترنے میں صدیاں لگیں گی اگر گائیکی میں سُر اور الفاظ کا امتزاج سیکھنا ہو تو لتا جی کے گانوں سے سیکھا جاسکتا ہے، انھوں نے ان تمام شاعروں ،موسیقاروں فلم سازوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے لتا جی کیلئے دل سے کام کیا۔
گلوکار سجاد علی کا سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو خراج تحسین #sajjadali #latamangeshkar #latasongs #tribute #music #indopak#pakistan#india#music #KhabrainDigital pic.twitter.com/ExbXdRXGxF
— Daily Khabrain (@daily_khabrain) February 6, 2022
واضح رہے کہ لتا منگیشکر اتوار کے روز صبح 92 سال کی عمر میں بمبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں تھیں، جنوری 2022 کے اوائل میں وہ عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل تھیں ، وہ کئی ہفتے تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل رہیں۔ لتا منگیشکر کا فلمی میوزک کریئر نصف صدی سے زیادہ پر محیط تھا جس میں انھوں نے 36 ہندوستانی زبانوں میں 30 ہزار سے زیادہ گانے گائے۔