"نانی کی اتوار کی ڈیوٹی” مریم نواز کی نواسے اور نواسی کے ساتھ سالگرہ میں شرکت
مریم نوازنےگذشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نواسے اور نواسی کے ہمراہ ایک سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تصاویر شیئر کیں

مریم نواز اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ آج اتوار ہے جس کی وجہ سے وہ نانی کی ڈیوٹی نبھا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنےگذشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نواسے اور نواسی کے ہمراہ ایک سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تصاویر شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیے
نوازشریف اور مریم نواز کوبلوچستان میں دہشتگرد حملوں پر سانپ سونگھ گیا
آڈیو ٹیپ:مریم نواز کا معافی سے انکار،صحافتی تنظیموں کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟
View this post on Instagram
اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کردہ دو مختلف تصاویر کے ساتھ مریم نوازنے کیپشن میں لکھا کہ آج اتوار ہے جس کی وجہ سے وہ نانی کی ڈیوٹی نبھا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے نواسے محمد اور نواسی نینا کے ساتھ وقت گزارا۔
خیال رہے کہ مریم نوازنے کچھ عرصہ قبل اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا جس کو انہوں نے غیر سیاسی رکھنے اور فیملی اپ ڈیٹس کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فیملی کے حوالے سے تصاویر اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔









