عامر لیاقت12جنوری سے دانیا کی سافٹ لانچنگ کرتے رہے ،میڈیا بےخبررہا

عامر لیاقت 12جنوری سے اپنی تیسری دلہن کی انسٹاگرام پر سافٹ لانچنگ کرتے رہے لیکن ہر خبر پر نظر رکھنے والا پاکستانی میڈیااس حوال سے بےخبر رہا۔
دوسری طرف عامر لیاقت کی جانب سے نئی دلہن کو سابقہ اہلیہ کی اترن پہنائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت حسین نے 18سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی
عامر لیاقت تیسری شادی کرکے سوشل میڈیا پر چھاگئے
عامر لیاقت نے سیدہ دانیا شاہ کی سافٹ لانچنگ کی ابتدا 12 جنوری کو ان کی 3 ٹک ٹاک وڈیوز شیئر کرکے کیں کے ساتھ انہوں نےکیپشن میں”جلد آرہا ہے“ لکھا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
عامر لیاقت نے دانیا کی سافٹ لانچنگ کے سلسلے کی دوسری ٹک ٹاک وڈیو 2دن بعد 14جنوری کو اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔
View this post on Instagram
3 دن بعد17 جنوری کو عامر لیاقت ایک دانیا کی 5 ویں ٹک ٹاک وڈیو شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ جلد آرہا ہے دھماکے کے ساتھ۔
View this post on Instagram
عامر لیاقت کی جانب سے 18جنوری کو شیئر کردہ دانیا شاہ کی چھٹی وڈیو کے پس منظر میں ایک گانا چل رہا تھا”تیرے بنا مجھے نہیں جینا“۔عامر لیاقت نے اس وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جانتے ہیں ہم، جھوٹی نہیں تم۔جلد آرہا ہے،انتظار ختم ہونے والا ہے ۔
View this post on Instagram
24جنوری کو عامر لیاقت نے دانیا شاہ کی ایک اور تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا”راستے میں ہے“ ۔اس وڈیو میں دانیا شاہ کے ہاتھوں میں مہندی بھی لگی ہوئی تھی۔27 جنوری کو بھی عامر لیاقت نے دانیا شاہ کی ایک وڈیو شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
4دن قبل عامر لیاقت نے دانیا شاہ کی ایک اور وڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ صرف چند دن باقی ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل عامر لیاقت وقتاً فوقتاً اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں نام لیے بغیر اپنی دوسری اہلیہ کو مختلف پیغامات بھی دیتے رہے ۔
23دسمبر کو عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر ایک غزل شیئر کی”جولوگ دست نظر تھے کمال کرنے لگے، ہمارے ہوکے ہمیں استعمال کرنے لگے“۔
View this post on Instagram
26دسمبر کو عامر لیاقت نے کے ایف سی کے ڈبے سے مرغی کا سر نکلنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کے ڈبے سے بھی یہی نکلا، بڑے خلوص اور تڑپ سے لیا تھا مگر مجھے نہیں پتہ تھا میرا ایک اور نام بھی ہے”سیڑھی“۔
View this post on Instagram
17جنوری کو عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں ملک میں خلع کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا۔
ایک برس میں ایک لاکھ خواتین نےخلع کے لیے عدالتوں سے رجوع کیااور دس ہزارسے زائد کو خلع کی ڈگری جاری!!
من مانی،سرکشی، ناشکری،وسوسے، دوستوں اوربدقسمتی سے ماں کے مشورے،بے لحاظی اور میڈیا کے سبز باغ خلع تو دلا دیتے ہیں لیکن آخرت کا ایسا خلا پیدا ہوجاتا ہے جو پچھتاوا کہلاتا ہے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 17, 2022
انہوں نے لکھا کہ ایک برس میں ایک لاکھ خواتین نےخلع کے لیے عدالتوں سے رجوع کیااور دس ہزارسے زائد کو خلع کی ڈگری جاری!! من مانی،سرکشی، ناشکری،وسوسے، دوستوں اوربدقسمتی سے ماں کے مشورے،بے لحاظی اور میڈیا کے سبز باغ خلع تو دلا دیتے ہیں لیکن آخرت کا ایسا خلا پیدا ہوجاتا ہے جو پچھتاوا کہلاتا ہے۔اسی روز عامر لیاقت نے انسٹاگرام پرایک وڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ غزل پڑھ رہے ہیں ۔” سامنے ہے مگر انجان بنابیٹھا ہے“
nooooo he’s churning the same wardrobe out 😭😭😭 what is this man what in the world is this spineless man pic.twitter.com/u4DnGd99RS
— beezus (@blurmynamepls) February 10, 2022
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ عامر لیاقت نے اپنی نئی دلہن کو اپنی سابقہ اہلیہ کی اترن پہنادی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک تصویر میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیا شاہ نیلے رنگ کا کوٹ پہنی ہوئی ہیں جس پر پھول بنے ہوئے ہیں جبکہ دوسری تصویر بھی بالکل وہی کوٹ دانیا شاہ نے بھی پہن رکھا ہے۔









