گلوکارہ زیب بنگش کا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

اگر میں یہ کہوں کہ آج میں گلوکاری کے شعبے میں ان سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہوں تو یہ غلط نہیں ہوگا

پاکستان کی موسیقی میں پاپ اور کلاسیکی  کا حسین امتزاج رکھنے والی گلوکارہ زیب بنگش نے برصغیر کی معروف گلوکارہ انجہانی لتامنگیشکر  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ   لتا جی سے اگرچہ میں کبھی نہیں  ملی لیکن ان سے میرا گہرا تعلق تھا  جس نے مجھے گانے کی ترغیب دی ۔

حال ہی میں لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر فن کی دنیا میں ایک سوگ کا سا عالم ہے  بلاشبہ لتا منگیشکر کا دنیا سےجاناموسیقی کی دنیا میں ایک ایسا خلا ء چھوڑ گیا ہے جس کو کوئی بھی پُر نہیں کرسکتا ،  لتا کے انتقال پر دنیا بھر سے معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ۔ پاکستان کی مشہور گلوکارہ زیب بنگش نے بھی   لتا منگیشکر کو اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر اور سجاد علی کا انجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

لتا منگیشکر نے شادی کیوں نہیں کی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

بھارت کے معروف اخبار ٹائمز آف انڈیا کودیئے گئے ایک انٹر ویو میں  انھوں نے کہا کہ  "موت زندگی کو تو ختم کرتی ہے لیکن رشتوں کو نہیں۔” لتا جی کے ساتھ میرا تعلق بہت گہرا ہے اور اگر میں یہ کہوں کہ آج میں گلوکاری کے شعبے میں ان سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہوں تو یہ غلط نہیں ہوگا ، اگرچہ مجھے کبھی بھی ان سے ذاتی طور پر ملنے کا موقع نہیں ملا، لیکن لتا جی  کے ساتھ میرا تعلق بچپن سے ہے  میں ان کا بے حد احترام کرتی ہوں ۔

واضح رہے کہ زیب بنگش کا تعلق اسلام آباد سے ہے انھوں نے امریکا کی معروف یونیورسٹی سے معاشیات اور اسلامی تاریخ میں  اعلیٰ تعلیم حاصل کی ، زیب نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008  میں کیا جس کے بعد سے اب تک انھوں نے قومی و بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے ۔

متعلقہ تحاریر