سارہ لورین نے نئی فلم عشرت میڈ ان چائنہ کا ٹیزر شیئر کردیا

 فلم میں عشرت کے  مرجانے کے بعد واپس آکر اپنے دشمنوں کو سبق سکھاتے دکھایا گیا ہے

سارہ لورین نے  اداکار محب مرزا کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی پاکستانی ایکشن کامیڈی فلم عشرت میڈ ان چائنا کا ٹیزر جاری کردیا گیا،فلم کی ریلیز کی فی الحال تاریخ نہیں بتائی گئی ہے تاہم جلد رلیز کا عندیہ دیا گیا ہے۔

مونا لیزا حسین کے نام سے مشہور پاکستان معروف اداکارہ اور ماڈل سارہ لورین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پاکستانی ایکشن کامیڈی فلم عشرت:میڈ ان چائنا کا ٹیزر شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

صنم سعید اور محب مرزا کی شادی ہوگئی؟

موسیٰ اور فرہاد ماموں بننے والے ہیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Loren (@saralorenofficial)

اداکار محب مرزا ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایکشن کامیڈی فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ طویل انتظار کے بعد بلآخرجاری کردیاگیا ہے ، ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ محب مرزا کے 2006 کے مقبول کامیڈی ڈرامے ’عشرت باجی‘ کا تسلسل ہے جس میں وہ مرکزی کرادار تو ادا کرہی رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے ہدایت کاری  کے شعبے میں بھی باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں شمعون عباسی، علی کاظمی، سارہ لورین، مانی، شبیر جان، صنم سعید، نیر اعجاز، مصطفی چوہدری اور امام سید شامل ہیں جبکہ فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ( ایچ ایس وائے) بھی پہلی مرتبہ  فلم میں بطور اداکار نظر آئیں گے ایچ ایس وائے اس سے قبل ڈراما ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری کرچکے ہیں تاہم فلم میں یہ ان کا پہلا کردار ہوگا ۔

فلم میں مرکزی کردار محب مرزا بطور عشرت اداکررہے ہیں،  فلم میں عشرت کے  مرجانے کے بعد واپس آکر اپنے دشمنوں کو سبق سکھاتے دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ٹیزر سے تاثر ملتا ہے کہ محب مرزا کے حریف انہیں مار کر دریا میں پھینک دیتے ہیں مگر پھر وہ زندہ ہوکر واپس آتا ہے اور اپنے حریفوں کو تنگ کرتا ہے۔ کو ٹیزر میں فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ( ایچ ایس وائے)  کلو محب مرزا کے حریف کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم گذشتہ تین سالوں سے تعطل کا شکار ہےعالمی وبا ء کورونا وائرس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی ۔، عشرت: میڈ ان چائنا‘ کی شوٹنگ چین کے بجائے تھائی لینڈ میں کی گئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر