اداکارہ ژالے سرحدی کو کس کردارکی تلاش ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ ژالے  سرحدی کوکسی ایسے کردار کی تلاش ہے  جوانہیں کامیابی کی معراج تک پہنچادے۔

اداکارہ ژالے سرحدی اکثر اوقات اپنے فلسفیانہ خیالات کے اظہار کیلیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا سہارا لیتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے محبت کی نئی منطق پیش کردی

ژالے سرحدی نے گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

گزشتہ روز اپنے ایسے ہی ایک فلسفیانہ ٹوئٹ میں ژالے سرحدی نے لکھا کہ اداکار ہونا ایک عجیب  بات  ہے۔آپ ہمیشہ کسی ایسے  پروجیکٹ کی تلاش میں رہتے ہیں جو آپ کے لیے سنگ میل ثابت ہو اور آپ کو کامیابی کی معراج  تک پہنچا دے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ  بے اختیار ہو پھر بھی آزاد ہو۔ بے اختیاربیرونی عوامل پر انحصار کی وجہ سے اور آزاد غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے!۔

اداکارہ ژالے سرحدی اس سے قبل بھی اپنے فلسفیانہ خیالات  مداحوں تک پہنچاتی رہی ہیں۔گزشتہ سال انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ آپ کو چھوڑ دینے والی محبت دوبارہ آپ سے رجوع کرے تو اسے چلتا کردیں کیونکہ جب وہ کسی اور کا نہیں ہوا تو آپ کا کیسے ہوگا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

متعلقہ تحاریر