حدیقہ کیانی نے والدہ کا 25سال قبل لکھا ہوا گیت جاری کردیا

حال ہی میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے گانے رستہ بھول گئے کا نیا میوزک وڈیو یوٹیوب پر جاری کرتے ہوئے انکشا ف کیا ہے کہ اس گانے کے بول ان کی والدہ نے 25 برس قبل لکھے تھے۔
گلوکارہ نے اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔
یہ بھی پڑھیے
حدیقہ کیانی اور مہوش حیات ایکسرسائز کے بعد کیسی نظر آتی ہیں
حدیقہ کیانی نے ہدایت کار دانش نواز کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے گانے”رستہ بھول گئے“ کا نیا میوزک ویڈیو اب یوٹیوب پر ہے۔ یہ گانا میری والدہ نے 25 سال پہلے لکھا تھا لیکن اس کے بول اب بھی گونجتے ہیں۔
View this post on Instagram
حدیقہ کیانی نے لکھا کہ زندگی اپنا مقصد تلاش کرنے کا سفر ہے، بعض اوقات ہم بھٹک جاتے ہیں یا مختلف راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں لیکن یہ لمحات ہمارے سفر کا حصہ ہیں، اپنے سفر کی قدر کریں اور اپنا راستہ تلاش کریں۔









