فیصل کپاڈیہ کی دبئی میں گلوکار اسٹیو مارٹن سے خوشگوار ملاقات
پاکستانی گلوکار اور موسیقار فیصل کپاڈیہ دبئی میں اپنے پسندیدہ برطانوی گلوکارکرس مارٹن ملاقات کے بعد خوشی سے نہال ہوگئے۔
موسیقار فیصل کپاڈیہ نے اس یادگار ملاقات کو فین موومنٹ قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اس ملاقات کی روداد بھی شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
حدیقہ کیانی نے والدہ کا 25سال قبل لکھا ہوا گیت جاری کردیا
اداکارہ ژالے سرحدی کو کس کردارکی تلاش ہے؟
فیصل کپاڈیہ نے کرس مارٹن کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں کبھی خواب وخیال میں بھی اس لمحے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، کرس مارٹن سے دبئی میں ملاقات ہوئی ، کیا فین موومنٹ تھا ، کیا تجربہ تھا۔
View this post on Instagram
فیصل کپاڈیہ نے مزید لکھا کہ سونے پر سہاگا یہ کہ ملاقات کے دوران امجد صابری، کوک اسٹوڈیو اور اسٹرنگس کے بارے میں مختصر گفتگو بھی ہوئی۔ میں اپنی خوشی پر ابھی تک قابو نہیں پاسکا۔
فیصل کپاڈیہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کےبینڈ کے سابق رکن بلال مقصود نے اپنی حیرت کا اظہار کیا جبکہ موسیقار زلفی نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ دیکھ کر اچھا لگا۔اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ انوشے اشرف، نتاشا بیگ ، بلال علی،ونیزہ احمد اور گلوکار ہارون نے بھی پوسٹ پر تبصرے کیے۔
کپاڈیہ کو نومبر میں ہندوستانی موسیقار سلیم مرچنٹ، اداکار آر مادھاون، روہت رائے اور پاکستانی غزل گلوکار طلعت عزیز کے ساتھ دیوالی کی تقریب میں بھی دیکھا گیا تھا، جس کی میزبانی ہندوستانی گلوکار سونو نگم نے دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر کی تھی۔
واضح رہے کہ مشہور زمانہ بینڈ اسٹرنگز کے خاتمے کے بعد سے کپاڈیہ مستقل طور پر دبئی میں مقیم ہیں ۔یاد رہے کہ کرس مارٹن بھی کامیاب ترین برطانوی بینڈ کولڈ پلے 2025 میں تحلیل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔