عائزہ خان کی شوہر دانش تیمور کو سالگرہ کی مبارکباد
’سال گزرتے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ہماری محبت بھی بڑھتی جارہی ہے

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے خوبصورت تصاویرشیئر کی اور اپنے شوہر کے ساتھ ایک بار پھر اپنی محبت کا بھی اظہار کیا ۔
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستان کی معروف ترین جوڑیوںمیں سے ایک ہے گذشتہ روز عائزہ خان نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیے
View this post on Instagram
اداکارہ عائزہ خان نے ۔اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے دانش کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی اپنی محبت کا بھی اظہار کیا ہے۔دوسری جانب اداکار دانش تیمور نے بھی اپنی اہلیہ عائزہ خان کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اس کے ساتھ تحریر کیا کہ ’سال گزرتے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ہماری محبت بھی بڑھتی جارہی ہے، میری زندگی میں آنے اور ہمیشہ رہنے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکار دانش تیمور کی سالگرہ گزشتہ روز تھی جس اور دونوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر بھی اسی موقع پر بنائی گئیں تھیں، دانش تیمور نے بتایا ہے کہ یہ تصویر ان کی برتھ ڈے ڈنر ڈیٹ کے موقع پر لی گئی ہے۔
عائزہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 209 میں اٹھارہ سال کی عمر میں ڈرمہ سیریل تم جو ملے سے کیا اس کے بعد انھوں نے ایک کے بعد ایک مقبول ڈرامے ناظرین کو دیئے جن میں پیارے افضل، میرا سائیں 2،عکس ، تم کون پیا، بکھرا میرا نصیب، میرے پاس تم ہو اور تھوڑا سا حق جیسے سپر ہٹ ڈرامے شامل ہیں ۔ اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کی شادی 2014 میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کے گھر بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی اور 2017 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ۔









