تبدیلی آئی رے، ثنا فخر کی مہنگائی میں اضافے پر مزاحیہ اندا زمیں تنقید

ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس نے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شخص کو پریشان کردیا ہے

پاکستان میں  مہنگائی نے جہاں غریب  اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے وہیں  اب اس کے خلاف   فنکاروں کی جانب سے بھی اپنے انداز میں احتجاج کیا جارہا ہے، اداکارہ ثنا فخر نے بھی اپنے انداز میں مہنگائی پر تنقید کی ۔

پاکستان میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ مہنگائی  میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جبکہ اشیاءے خورونوش عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہیں، گزشتہ برس جولائی اور اگست میں پاکستان میں افراطِ زر کی شرح آٹھ 8 اعشاریہ 4 فی صد پر مستحکم رہنے کے بعد ستمبر، اکتوبر اور نومبر کی طرح دسمبر میں بھی مسلسل بڑھتے ہوئے 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بڑھتی مہنگائی کا ادراک ہے، رات بھر سوچتا رہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

وزیر خزانہ شوکت ترین کی مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی

https://www.facebook.com/watch/?v=823158762417334&extid=CL-UNK-UNK-UNK-AN_GK0T-GK1C&ref=sharing 

پاکستان میں مہنگائی مسلسل بڑھتے جارہی ہے ہے ، جس نے عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے ، اداکارہ ثنافخر نے بھی مہنگائی پر اپنے اندازمیں تنقید کی ،  انھوں نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انھو ں نے  مہنگائی کے خلاف ایک مزاحیہ  ویڈیو پر لپسنگ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا ۔

اس سے قبل  پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف  فنکار  ایوب کھوسہ نےکراچی میں سائیکل چلا کر مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایاتھا ، ایوب کھوسہ  کا کہنا تھا کہ  پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  ہیں غریب لوگ مشکل ترین حالات کا سامنا کررہے ہیں  اس لئے  غریب شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج کر رہا ہوں۔

متعلقہ تحاریر