عاطف اسلم کا آنجہانی لتا منگیشکر کو خراج عقیدت
دبئی میں منعقدہ کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار نے لتا جی کا گانا 'ایک پیار کا نغمہ ہے' گا کر دونوں ملکوں کے مداحوں کے دل جوڑ دیئے۔
پاکستان کے صف اول کے گلوکار عاطف اسلم نے آنجہانی لتا منگیشر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دبئی کے ایک کنسرٹ میں ان کا گانا گایا۔
#AtifAslam beautiful tribute to #LataMangeshkar ❤️ pic.twitter.com/Oe9eKlppZx
— S_shah (@shah1_sj) February 13, 2022
کنسرٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں عاطف اسلم ‘ایک پیار کا نغمہ ہے’ گا رہے ہیں اور پیچھے بیک ڈراپ میں لتا جی کی تصویر نظر آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر اور سجاد علی کا انجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت
گلوکارہ زیب بنگش کا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت
اس ویڈیو کو بھارت اور پاکستان دونوں ہی ممالک میں ایک جیسی محبت مل رہی ہے۔
بھارتی مداحوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آ رہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر سے بھارت میں پرفارم کرنے کی پابندی اٹھائی جائے۔
2019 کے پلواما حملوں کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر ہندی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
لتا منگیشکر 6 فروری کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔
لیجنڈری گلوکارہ کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں پورے حکومتی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔