عروہ حسین اور عمران اشرف ‘بدذات’ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

جیو انٹرٹینمنٹ پر نیا ڈرامہ سیریل جلد شروع ہوگا، عروا حسین نے انسٹاگرام پر ڈرامے کی مرکزی کاسٹ کی تصاویر شیئر کیں اور سب کو ٹیگ بھی کیا۔

اداکارہ عروا حسین کا نیا ڈرامہ سیریل ‘بدذات’ جلد جیو انٹرٹینمنٹ پر شروع ہونے والا ہے، یہ ڈرامہ سیونتھ اسکائی پروڈکشنز کی پیشکش ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)

عروا حسین نے انسٹاگرام پر ڈرامے کی مرکزی کاسٹ کی تصاویر شیئر کیں اور سب کو ٹیگ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

منشا پاشا کرپٹ پولیس افسران کو بےنقاب کریں گی

میری نزاکت پھولوں جیسے نہیں بلکہ تباہ کن بم جیسی ہے ،آمنہ الیاس

‘بدذات’ میں عروا حسین کے ہمراہ عمران اشرف، علی عباس، سدرہ نیازی، صبا فیصل، محمود اسلم  نے مختلف کردار ادا کیے ہیں۔

اس سے قبل عروا حسین اور عمران اشرف نے ڈرامہ سیریل ‘مشک’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

‘بدذات’ کی اسکرپٹ مصباح نوشین نے تحریر کی ہے۔

متعلقہ تحاریر