اداکارہ ہانیہ عامر کا ناقدین کے نام کھلا خط

کامیاب انسان وہ ہی ہے جو  ان تمام مشکلات کے باوجود  ثابت قدم رہے ۔

ادکارہ ہانیہ عامر نے دنیا میں کامیابیوں کیلئے ناقدین کی بے جا تنقید کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا ہے، اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ  آپ کے لیئے زندگی ایک مشکل کام ہوگی لوگ آپ کو نہیں سمجھیں گے اور آپ کی حوصلہ شکنی کریں گے جب بھی آپ کسی بڑے معرکہ پر ہوں گے تو دنیا کی طرف سے آک کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن کامیاب انسان وہ ہی ہے جو  ان تمام  مشکلات کے باوجود  ثابت قدم رہے ۔

سماجی رابطوں کی  ویڈیو اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ  زندگی کو گزار نا ایک مشکل مرحلہ ہے ایسے میں جب دنیاکو کسی بھی مثبت کام کیلئے حوصلہ افزائی نہ کرے آپ کے ہر کام پر تنقید کرے آپ کو نیچا دیکھا نے کی کوشش کرے  اور آپ کے حوصلوں کو  پست کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ہانیہ عامر کی عجیب و غریب پوسٹ پر مداح تجسس کا شکار

ہانیہ عامر نے اسپائیڈرمین کا روپ دھار لیا

انھوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں خود پر یقین  رکھیں آپ بہت مضبوط ہیں آپ  ہنستے رہیں کیونکہ آپ نےد نیا کو بدلنا ہے آپ سورچ کی روشنی اور قوس و قزاح کی چمک ہیں اپنے ارادوں میں پختگی رکھیں   سورج کی روشنی بنیں اور اپنے خیالات میں وسعتیں لائیں  لوگوں کو بتائیں کہ آپ کے خیالات کتنے عظیم ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ میری  خواہش ہے کہ آپ ایسے لوگوں کو تلاش کریں جو آپ سے محبت کرتے ہیں جو آپ کی شخصیت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں ، ایسے دوست ملیں جو آپ کی شخصیت میں نکھار لائیں آپ کی تعریف کریں جو آپ کی روح  کی طلب کو سمجھتے ہوں۔ اور سب سے بڑھ کر میری خواہش ہے کہ آپ اپنے اندر کی طاقت  حاصل کریں ۔

متعلقہ تحاریر