جاوید اختر نے آنجہانی لتا منگیشکر کے ساتھ اپنی آخری تصویر شیئر کردی

شاید یہ آخری تقریب تھی جس میں ہم (جاوید اختر اور لتا منگیشکر )نے اکٹھے شرکت کی تھی۔

بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار،شاعر اور اسکرپٹ رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر جاوید اختر نے برصغیر کی معروف گلوکارہ آنجہانی لتا منگیشکر کے ساتھ اپنی آخری تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آنجہانی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے ساتھ ساتھ کسی تقریب  میں  لی جانے والی آخری تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ   شاید یہ آخری تقریب تھی جس میں ہم (جاوید اختر اور لتا منگیشکر )نے اکٹھے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

جاوید اختر کا آزادی کو بھیک کہنے پر کنگنا رناوت کو کرارا جواب

لتا منگیشکر کا انتقال، میوزک زندہ رہے گا لیکن سُر مر گیا

واضح رہے کہ برصغیر کی معروف گلوکارہ  کو گذشتہ ڈھائی برسوں سے پھپھڑوں کا مرض لاحق تھا جس کا علاج جاری تھا ، وہ اکثر گھر میں آکسیجن کا استعمال کرتی تھیں۔ 8 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں کوویڈ 19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد داخل کرایا گیا تھا۔ لتا منگیشکر کا اسپتال میں نمونیا اور کورونا وائرس کا علاج کیا گیا تھا اور صحت یاب ہوگئی تھیں تاہم اس کے تین روز بعد دوبارہ طبعیت نا ساز ہونے کے باعث ان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نا ہوسکیں اور 92 سال کی عمر میں چھ فروری 2022 کو انتقال کرگئیں ۔

متعلقہ تحاریر