بلال مقصود نے بچوں کیلیے 8 نظمیں تخلیق کردیں

بلال نے نظمیں خود لکھیں، دھن ترتیب دی اور گنگنائیں، انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد پاکستانی بچوں کو معیاری اردو کانٹینٹ فراہم کرنا ہے۔

گٹارسٹ، گلوکار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے اردو زبان میں بچوں کیلیے 8 نظمیں لکھی ہیں۔ ان نظموں کو انہوں نے گایا بھی ہے اور موسیقی کی دھن بھی ترتیب دی ہے۔

بلال مقصود نے کہا کہ اس تخلیق کا مقصد پاکستانی بچوں کو معیاری اردو کانٹینٹ فراہم کرنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچوں کی 8 اردو نظمیں ہیں جنہیں میں نے لکھا، دُھن بنائی اور گایا۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کو پرانا گانا یاد آرہا ہے یا ادیتی رائے حیدری؟

حرا مانی نے بھی فلم ’عشرت:میڈ ان چائنا‘کا ٹیزرشیئر کردیا

بلال نے بتایا کہ یہ تمام نظمیں جلد ہی سارے آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی جبکہ ابھی یوٹیب پر اپ لوڈ کی جاچکی ہیں۔

ان کی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو تھی جس میں نئی نظموں کی مختصر کلپس شامل تھیں۔

ویڈیو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ بچے اس پراجیکٹ کو بہت پسند کریں گے کیونکہ وہ اس سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھیں گے بھی۔

اسٹرنگز بینڈ کا سفر 33 برس بعد پچھلے سال 25 مارچ کو اختتام پذیر ہوا اور تقریباً ایک سال بعد بلال مقصود نے اپنے اگلے سفر کیلیے اکیلے ہی رخت سفر باندھ لیا ہے۔

متعلقہ تحاریر