خواتین کا عالمی دن، شنیرا اکرم، ثنا فخر اور آمنہ الیاس کی مبارکباد
شنیرا نے کہا مردوں کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، ثنا فخر بولیں 'لوگ کیا کہیں گے' کے زندگی سے نکال دیں۔

آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر پاکستان میں بھی مختلف تقاریب، سیمینار، کانفرنسز، ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔
شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام عورتوں کو خواتین کا دن مبارک ہو۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ یہ دن اس لیے نہیں کہ مَردوں کو نیچا دکھایا جائے بلکہ اس کا مقصد ان کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کا احترام کرنا اور ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔
شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ یہ دن اتنے زور و شور سے منانا چاہیے کہ وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کافی ہیں انہیں ہماری دھاڑ سنائی دے۔
اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام پوسٹ کیا، وہ گاڑی میں سفر کر رہی تھیں لیکن عالمی دن کی مبارک باد دینا نہ بھولیں۔
View this post on Instagram
ثنا فخر نے کہا کہ آج کے دن یہ کہنا چاہوں گی کہ ایک جملہ اپنی زندگی سے نکال دیں، اور وہ یہ ہے کہ ‘لوگ کیا کہیں گے’۔
بولڈ فوٹوشوٹس کی وجہ سے مشہور اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔
آمنہ الیاس ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ہیں جبکہ ان کی والدہ برابر والی نشست پر براجمان ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بچپن سے ہی آپ نے میرا ہر دن ‘خواتین کے دن’ جیسا بنایا ہے۔
View this post on Instagram
اگرچہ فطرت کے مطابق عمر نے اپنا رستہ اختیار کیا لیکن آپ کی توانائی نا ختم ہونے والی ہے اور آپ ہمیشہ اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کا بھی خیال رکھتی ہیں۔
آمنہ الیاس نے مزید کہا کہ میری امی ہمیشہ سے میرے لیے محرک قوت رہی ہیں۔









