کشمیر بیٹس سیزن 2 میں حرا مانی  کے گانے تمنا نے دھوم مچادی

حرامانی کے گانے”تمنا  “کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے، میوزک وڈیو کو ہدایت کار شانی حیدر نے ڈائریکٹ اور کمپوز کیا ہے

اداکارہ حرا مانی نے اداکاری کے بعد اب مداحوں کواپنی آواز سے بھی حیران کردیا ہے ۔کشمیر بیٹس کے سیزن 2 میں بھی  اداکارہ حرامانی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔

حرامانی کے گانے”تمنا  “کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہوائی فائرنگ کرکے جابرانہ انداز میں جشن نہ منائیں، عشنا شاہ

یاسرہ رضوی ساتھی فنکاروں کی غیرسنجیدگی سے نالاں

کشمیر بیٹس سیزن 2 میں حرا مانی کے گانے تمنا کی میوزک وڈیو کو ہدایت کار شانی حیدر نے ڈائریکٹ اور کمپوز کیا ہے۔وڈیو میں حرامانی  چمکدار سیاہ لباس میں اعتماد کے ساتھ  اپنی آواز کا جادو جگارہی ہیں۔

ہدایت شانی حیدر نے تمنا کی میوزک ویڈیو کو ڈائریکٹ اور کمپوز کیا۔ چمکدار سیاہ لباس پہننے والی حرا نے اعتماد کے ساتھ پاپ دھن گایا۔ حرا کی کارکردگی پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے کچھ لوگوں نے  حرا  کے اسٹیج پرفطری ا نداز اپنانے کی تعریف کی جب کہ دیگر نے انہیں  ٹرول کیا۔

کشمیر بیٹس سیزن 2 کشمیر بیٹس سیزن 2 کشمیر بیٹس سیزن 2

اداکارہ حرامانی نے گانے  کو بے حد سراہنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی اداکیا ہے۔

کشمیر بیٹس ایک میوزک شو ہے جس میں معروف پاکستانی اداکار لائیو اسٹوڈیو میں ریکارڈ شدہ میوزک پر پرفارم کرتے ہیں ۔ شو کے پہلے سیزن میں عدنان صدیقی، احسن خان، زارا نور عباس اور کنزہ ہاشمی   بھی شامل تھے۔

متعلقہ تحاریر