بڑھتی عمر کو قبول کرتی ہوں، عدم تحفظ کا شکار نہیں، ملائکہ اروڑا
پنک ولا کو انٹرویو دیتے ہوئے رقص کی ملکہ نے کہا کہ لوگ سیکسی کہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، میں بورنگ عورت کے طور پر یاد نہیں رہنا چاہتی۔
پنک ولا کو انٹرویو دیتے ہوئے ملائکہ اروڑا نے کہا کہ اگر لوگ انہیں ‘سیکسی’ کہتے ہیں تو انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن مجھے اپنی جِلد پر موجود نشانات سے کوئی عدم تحفظ نہیں ہے۔
ملائکہ نے کہا کہ عمر کا بڑھنا زندگی کا حصہ ہے اور میں اسے قبول کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
نورا فتحی کا سفید شیروں کے ساتھ فوٹو شوٹ
نورافتحی نے بھارتی یوٹیوبر بی یونک کو تھپڑ کیوں مارا؟
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اس بات کو ترجیح دیتی ہیں کہ انہیں سیکسی اور تیز کہا جائے بجائے اس کے کہ لوگ انہیں ایک بدذائقہ اور بورنگ خاتون کے طور پر یاد کریں۔
ملائکہ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی بہت فطرتاً بہت بہادر رہی ہیں۔ اسی انٹرویو میں بالی ووڈ دیوا نے کہا کہ وہ عدم تحفظ میں مبتلا کرنے والے معاملات سے نمٹنا جانتی ہیں۔
ان کے مطابق اگر لوگ جِلد پر نشانات کی وجہ سے ان کا مذاق اڑانا چاہتے ہیں تو وہ کرتے رہیں کیونکہ وہ اپنی زندگی میں اس سے کہیں زیادہ بڑے عدم تحفظات کا شکار ہیں۔
ملائکہ نے کہا کہ ہر سفید ہونے والے بال کے ساتھ ان کی عقل، محبت اور خوشی میں اضافہ ہورہا ہے۔
ان سفید بالوں کا مطلب ہے کہ میرے لیے ہر سال پچھلے سے بڑا اور اچھا ہوگا۔
دریں اثنا ذاتی زندگی میں ملائکہ اس وقت ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں، ان دونوں کی جوڑی سوشل میڈیا استعمال کرنے والے افراد کیلیے آئیڈیل جوڑی ہے۔