عائزہ خان اتنی فٹ کیسے ہیں ، ویڈیو منظر عام پر آگئی
عائزہ خان نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کو جم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

ورزش اور متعدل خوراک ہی انسان کو مکمل صحت یاب رکھتی ہے ویسے تو ورزش ہر انسان کی صحت کے لئے ضروری ہے لیکن شوبز نس سے وابستہ افراد باالخصوص خواتین کو اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے ، ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنی غیر معمولی فٹنس کا راز ورزش کو قرار دیا ہے۔
پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ پر ایک کروڑ سے زائد فالورز رکھنے والی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے گذشتہ روز انسٹا گرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کو جم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، سیاہ رنگ کے ٹریک سوٹ میں ملبوس اداکارہ اپنی چھٹی کا دن جم میں گزار رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
عائزہ خان کی شوہر دانش تیمور کو سالگرہ کی مبارکباد
عائزہ خان اور دانش تیمور کا بولڈ فوٹو شوٹ
View this post on Instagram
شیئر کردہ مختصر ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ جم میں ورزش کیے بغیر میں ایک دن بھی نہیں رہ سکتی، ہلکی ورزش سے میرے دن کی شروعات نہایت عمدہ ہوتی ہے، ورزش مجھے وہ توانائی دیتی ہے جس کی مجھے شوٹنگ کے ایک لمبے دن کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ عائزہ خان نے مزید کہا کہ میں اس بات کو یقینی بناتی ہوں کہ میں اپنی زندگی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے فٹ رہوں۔
اپنی ایک اور پوسٹ میں عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کافی وقت سے آپ لوگ میری ورزش کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا چاہتے تھے تو وہ لوگ جو جاننا چاہتے ہیں کہ میں خود کو کیسے فٹ رکھتی ہوں وہ میری ویڈوز دیکھ سکتے ہیں ، ایکسرسائز میرا پسندیدہ اسپورٹس ہے ۔
واضح رہے کہ اداکار دانش تیمور کی اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان دونوں ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت متحرک رہتے ہیں اور اپنے روزمرہ کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں ، اداکارہ کی شیئر کردہ ورزش کی ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا اور ہزاروں نے اس کو شیئر کیا۔









