فلم دم مستم کا گانا ‘توہیرمیری’ کے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوز

غیر معمولی موسیقی، جان دار ڈائریکشن اور محبت، ہنسی، موسیقی، جذبات اور تنازعات کے بہترین امتزاج پر مشتمل رومانوی کامیڈی فلم دم مستم

بطور پرڈیوسر اداکار عدنان صدیقی کی پہلی پروڈکشن ʼدم مستمʼ کا گانا ’ تو ہیر میری‘ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، گانے کو چوبیس گھنٹوں کےد وران دس لاکھ سے زائدناظرین  نے دیکھا۔

فلم کی ہیروئن اور مصنفہ امر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی پہلی فلم دم مستم کے گانے  تو ہیر میری کی زبردست کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا ہے کہ گانے کی ریلیز کے صرف چوبیس گھنٹوں کےدوران   10 لاکھ سے زائد شائقین نے اس دیکھا ہے  اور انجوائے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عروا حسین فلم دم مستم کی کامیابی کیلیے دعاگو، ماورا  نے بہن کا رازافشا کردیا

اداکار عمران اشرف ہرفن مولا

امر خان  کی تحریر کردہ غیر معمولی موسیقی، جان دار ڈائریکشن اور محبت، ہنسی، موسیقی، جذبات اور تنازعات کے بہترین امتزاج پر مشتمل رومانوی کامیڈی فلم دم مستم  میں مشہور و معروف اور وراسٹائل اداکار عمران اشرف اور انتہائی باصلاحیت امر خان کو پہلی بار سلور اسکرین پر متعارف کروایا گیا ہے۔

فلم کے حوالے سے امر خان کا کہنا تھا کہ  ʼدو سال تک لکھنےʼ مزید دو سال تک صحیح وسائل کے حصول اور پھر اگلے مزید دو سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم تعطل کا شکار رہی مجھے ایسا لگنے لگا تھا کہ میری یہ پہلی فلم منظر عام پر آنے میں 10 سال لے لے گی، لیکن الحمد اللہ یہ بدترین خدشہ درست ثابت نہیں ہوا اور آخر کار ہم نے اس فلم کی ریلیز ڈیٹ متعین کردی ہے  ۔ یہ فلم عید الفطر پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ تحاریر