اداکارہ ثنا جاوید کے غیرمناسب رویے پر کھڑا ہونے والا تنازع شدت اختیار کرگیا
ثنا جاوید کو الزامات عائد کرنے والوں کیخلاف قانونی نوٹس پر لینے کے دینے پڑگئے ، میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے اداکارہ کو جوابی نوٹس ارسال کردیا

اداکارہ ثنا جاوید کے غیر پیشہ ورانہ رویے کے حوالے سے کھڑا ہونے والا تنازع شدت اختیار کرگیا۔اداکارہ پر الزامات لگانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔
اداکارہ ثناجاوید نے الزامات عائد کرنے والے 3 افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا تو انہیں جوابی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران اشرف باصلاحیت، ثناء جاوید بدلحاظ
اداکارہ ثناء جاوید اور اداکارہ ثناء فخر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ ثنا جاوید کیخلاف سب سے پہلے9 اور 10 مارچ کو ماڈل منال سلیم، ماڈل فریحہ شیخ ، میک اپ آرٹسٹس اکرام گوہر اور ریان تھومس نے مناسب رویے کے الزامات لگائے ۔
بعدازاں میک اپ آرٹسٹ واجد خان، ماڈل ماہ نور شیخ، اداکارہ رابعہ کلثوم، اداکارہ سونیا مشال اور اسٹائلسٹ آرندا طول النور نے بھی نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے۔
ابتدائی طور پر ماڈل منال سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں کسی بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر برانڈز سے درخواست کی تھی کہ انہیں اب کسی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے کیوں کہ بعض اداکارائیں ماڈلز کو دو ٹکے کا سمجھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداکاراؤں میں صرف خود کو ہی بہتر سمجھنے کی ضد ہوتی ہے، اس لیے وہ آئندہ کسی بھی اداکارہ کے ہمراہ کام نہیں کریں گی۔

میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے منال سلیم کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اداکارہ ثنا جاوید کی بات کر رہی ہیں،ساتھ ہی انہوں نے ثنا جاوید کوغیر پیشہ ورانہ اور خوفناک شخصیت بھی قرار دیا۔
View this post on Instagram
بعد ازاں اکرام گوہر نے انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے خلاف لمبی چوڑی پوسٹ میں بھی ان پر سنگین الزامات لگائے اور ان پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے لکھا کہ غیر پیشہ ورانہ اور خوفناک شخصیت کے باعث ثنا جاوید پر انڈسٹری میں پابندی لگائی جانی چاہیے۔
میک اپ آرٹسٹ ریان تھومس نے بھی ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے بدترین تجربے کا ذکر کیا اور کہا کہ اداکارہ نے جہاں انہیں گھنٹوں تک پھسائے رکھا، وہیں انہیں یہ بھی کہا کہ انہیں کوئی کام نہیں آتا۔
View this post on Instagram
ریان تھومس کے مطابق 2020 میں انہوں نے صدف کنول اور ثنا جاوید کے لیے پیسا ایوارڈز کے دوران ایک ساتھ کام کرنے کا پروگرام بنایا مگر ثنا جاوید نے انہیں 10 گھنٹوں تک اپنے ساتھ رکھ کر صدف کنول کے ساتھ انہیں کام کرنے ہی نہیں دیا۔
اسی طرح ماڈل فریحہ شیخ نے بھی ثنا جاوید کے رویے پر پوسٹ کی اور لکھا کہ اداکارہ خود کو ہی کام کرنے والا اور محنت کرنے والا سمجھتی ہیں جب کہ دوسرے کے لیے ان کے دل میں کوئی عزت و احترام نہیں۔
View this post on Instagram
فریحہ شیخ نے ایک واقعے کا ذکر کیا کہ انہوں نے ثنا جاوید کے ساتھ کام کیا اور ان کی وجہ سے انہیں وہاں مشکلات پیش آئیں جب کہ حیران کن طور پر فیشن ڈیزائنر نے بھی اداکارہ کا غصہ ان پر اتارا۔
اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ واجد خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں ثنا جاوید کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو بیان کیا اور بتایا کہ وہ کس طرح ثنا جاوید کے ساتھ کام کرکے پریشان رہے۔
View this post on Instagram
واجد خان نے لکھا کہ عام طور پر وہ ایسی باتوں سے دور رہتے ہیں، تاہم اب جب کہ ان کے ساتھیوں نے ثنا جاوید کے رویے پر بات کی ہے تو وہ بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ اداکارہ کا رویہ دوسروں کے ساتھ مناسب نہیں ہوتا۔
اداکارہ رابعہ کلثوم نے واجد خان کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ اب کانپیں ٹانگنے کا وقت آگیا ہے۔

معروف اداکار فیصل قریشی کی صاحبزادی ہانش قریشی بھی ثنا جاوید کیخلاف بول پڑیں۔ ہانش قریشی نے نے ثنا جاوید کے حوالے سے اپنے تلخ تجربات شیئر کرنے کیلیے انسٹاگرام اسٹوریز کا سہارا لیا۔

ہانش قریشی نے واجد خان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ واجد خان صرف آپ ہی نہیں ہیں جنہیں اس عورت کی وجہ سے کسی پروجیکٹ سے نکالا گیا، بطور اسٹائلسٹ اپنے کیریئر کی ابتدا یا شاید اختتام پر میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
ماڈل ماہ نور شیخ نے بھی ثنا جاوید کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے انہیں بدتمیز اور دوسروں کو کم عزت سمجھنے والی خاتون قرار دیا۔
View this post on Instagram
ماہ نور شیخ نے لکھا کہ ایک پروجیکٹ میں ان سمیت تین دیگر لڑکیاں ثنا جاوید کے ساتھ کام کر رہی تھیں مگر ان کے پاس ایک ہی میک اپ روم تھا اور اداکارہ نے میک اپ روم میں داخل ہوتے ہی کہا کہ باقی لڑکیوں کو نکالیں، وہ ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتیں۔
اداکارہ سونیا مشال نے بھی ثنا جاوید کے رویے پر انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیں اور اداکارہ کے رویے کی شکایت کی۔فوٹوگرافر نے اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کیا کہ ثنا جاوید اتنے سارے لوگوں کی شکایات کو اپنے خلاف مہم قرار دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اسٹائلسٹ آرندا نور نے بھی ثنا جاوید کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹس اور ماڈلز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
View this post on Instagram
معاملہ یہیں نہیں رکا معروف ہدایتکار عامر یوسف نے بھی اداکارہ ثناء جاوید پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے اُنہیں انتہائی غیر پیشہ ور فنکار قرار دے دیا۔
ہدایت کار عامر یوسف نے اپنی طویل انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میں نے کبھی بھی کسی فنکار کے سیٹ پر غیر پیشہ ورانہ برتاؤ کے بارے میں بات نہیں کی لیکن اب مجھے محسوس ہورہا ہے کہ مجھے مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ ثناء جاوید انتہائی غیر پیشہ ور فنکار ہیں، اُنہوں نے میرے ڈرامہ سیریل ’اعتراض‘ کو تباہ کر دیا اور اگر وہ اس بات سے انکار کرتی ہیں تو میرے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں کہ جو یہ ثابت کریں گے کہ ثناء جاوید نے میرے ساتھ کتنا بُرا کیا۔
ہدایتکار نے کہا کہ ثناء جاوید نے ناصرف میرا پراجیکٹ تباہ کیا بلکہ اُنہوں نے میرے سینئر ندیم بیگ کے ساتھ میرے تعلقات کو بھی تباہ کیا جنہیں میں اپنا سرپرست اور محسن سمجھتا ہوں۔
عامر یوسف نے ایکٹرس الائنس ٹرسٹ (اے سی ٹی) پاکستان کی چیئرپرسن عتیقہ اوڈھو اور یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن(یو پی اے) کے چیئرمین نبیل ظفر سے دونوں ایسوسی ایشنز کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دیکر ثناجاوید کیخلاف سنگین الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ادھر سیلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ سید حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے ان کے سامنے ہی ماڈل منال سلیم کے لیے نامناسب زبان استعمال کی۔
View this post on Instagram
میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اُس دن ماڈل منال سلیم سیٹ پر ثناء جاوید سے پہلے پہنچ گئی تھیں اور اُنہوں نے اپنا میک اوور شروع کروادیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ جیسے ہی ثناء جاوید آئیں تو اُنہوں نے ماڈل منال کو کمرے سے نکالنے کو کہا، منال چلی گئیں جس کے بعد میرے اسسٹنٹ نے منال کا میک اوور مکمل کیا۔
سید حسین نے کہا کہ شوٹ کے درمیان میں ثناء جاوید نے منال کے شاٹس میں رکاوٹ ڈالی جس پر منال نے احتجاج کیا اور ثناء نے سخت الفاظ میں جواب دیا۔
اداکارہ ثنا جاوید نے پے در پے الزامات کے بعد خاموشی توڑ دی ا ور ماڈل منال سلیم، میک آرٹسٹ عمیر وقار اور انیلا مرتضیٰ کو ہتک عزت کا نوٹس بھجواتے ہوئے 14 دن کے اندر معافی مانگنے یا10کروڑ روپے ہرجانہ اداکرنے کا مطالبہ کردیا۔ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ وہ اس سارے معاملے کو لیگل نوٹس کے ذریعے حل کریں گی۔
View this post on Instagram
ثنا جاوید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں مجھے ہر طرح کے جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں، نفرت انگیز تحریروں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ لوگوں کے ایک گروپ کی طرف سے میرے خلاف ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت مہم شروع کی گئی جس سے ناصرف مجھے بلکہ میرے اہلخانہ کو شدید صدمہ پہنچا ہے، میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ لوگ کتنے احمق ہوسکتے ہیں اور ہر کوئی حقائق کو جانے بغیر ان کی باتوں میں آبھی جاتا ہے۔
داکارہ کا کہنا ہے کہ میں اس معاملے کو قانونی طریقے سے نمٹاؤں گی کیونکہ میں اپنے کام سے پیار کرتی ہوں اور اسے انتہائی احترام کے ساتھ رکھتی ہوں، اپنے پورے کیرئیر میں میں نے اپنے ساتھیوں کا احترام کرتے ہوئے اپنی بنیاد اور اپنی دیانت کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی ہے، بدلے میں بھی اسی کی توقع رکھتی ہوں۔
ثنا جاوید کا کہنا تھا کہ اب یہ معاملہ قانونی حکام کے پاس ہے اور میں لوگوں کے اس گروہ کے خلاف تمام قانونی آپشنز پر عمل کروں گی۔
پوسٹ کے اختتام پر اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے والے مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ آخرکار ایک نا ایک دن سچ سامنے آہی جائے گا۔
دوسری جانب میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے بھی اپنے وکلا کے ذریعے اداکارہ ثناجاوید کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
View this post on Instagram
صرف ایسا ہی نہیں کہ سب آوازیں ثنا جاوید کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں بلکہ بہت سی آوازیں اس کے حق میں بھی اٹھ رہی ہیں۔
کرکٹر شعیب ملک،اداکار فہد مصطفیٰ اورسینئر ہدایت کار ندیم بیگ سمیت کئی شخصیات نے ثنا جاوید کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ تجربے کو شاندار قرار دیا ہے۔
شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہ میں ثنا جاوید کو طویل عرصے سے جانتا ہوں، جبکہ متعدد مرتبہ ان کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع ملا۔
– I have known Sana Javed for quite sometime now & have had the opportunity to work with her multiple times, from my personal experience I can only say that she has always been kind & courteous towards me & the people around us…
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) March 12, 2022
انہوں نے کہا کہ میرے ذاتی تجربے کی روشنی میں میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ ہمیشہ مہربان اور شائستہ مزاج رہیں۔
اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے بھی ثنا جاوید کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حمایت میں ٹوئٹ کی اور اداکارہ کے ساتھ اپنے کام کرنے کا تجربہ بیان کیا۔
– I have known Sana Javed for quite sometime now & have had the opportunity to work with her multiple times, from my personal experience I can only say that she has always been kind & courteous towards me & the people around us…
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) March 12, 2022
فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ انہوں نے ثنا جاوید کے ساتھ متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا اور اداکارہ ان کے ساتھ شو میں گزشتہ دو سال سے بھی کام کر رہی ہیں اور انہوں نے کبھی بھی انہیں غیر پیشہ ورانہ نہیں پایا۔
ہدایت کار اور فلم ساز ندیم بیگ نے انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ ’پیارے افضل‘ سمیت دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور انہوں نے کبھی بھی انہیں ایسی بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں پایا بلکہ انہیں ہمیشہ بااخلاق اداکارہ کے طور پر پایا۔
View this post on Instagram
ندیم بیگ نے مزید لکھا کہ وہ جلد ہی ثنا جاوید کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔









