کم کارڈاشین کی حاملہ ریحانہ کے لباس کی تعریف

 ریحانہ نے لیدر کا منی اسکرٹ لانگ بوٹ  اور جیکٹ زیب تک کی تھی،جبکہ  سیاہ رنگ کا چشمہ پہنا ہوا ہے

معروف امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس ویمن کم کارڈاشین نے امریکی پاپ  میوزک کی سپر اسٹار اور دنیا کی امیر ترین گلوکارہ ریحانہ  کو حمل کے دوران بہترین لباس زیب تن کرنے پر تعریف  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حمل کا اب تک کا بہترین انداز ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویڈیوز اور فوٹوز شیئرنگ کی ایپ انسٹا گرام پر معروف امریکی ماڈل  کم کارڈاشین  نے گلوکارہ ریحانہ کی حالیہ تصویر  کی اسٹوری پوسٹ کی جس میں انھوں نے  ریحانہ نے لیدر کا منی اسکرٹ لانگ بوٹ  اور جیکٹ  زیب تک کی تھی،جبکہ  سیاہ رنگ کا چشمہ پہنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کِم کارڈاشین اب ٹی وی شو کی میزبانی کریں گی

ریحانہ کاسمیٹک کی فروخت سے امیر ترین گلوکارہ بن گئیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by R I H A N N A (@ririgalbadd)

واضح رہے کہ 34 سالہ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ ریحانہ نے گذشتہ جنوری میں اپنےبوائے فرینڈ راکم میئرس  (ایس ایس پی راکی )سے اپنے حاملہ ہونے کااعلان کیا تھا۔

جس کے بعد سے وہ مختلف اقسام کے ایسے لباس میں دیکھی جاتی رہی ہیں جس میں ان کے حاملہ جسم کی نمائش ہوتی رہی ہے ۔ پاپ اسٹار جلد ہی اپنے نئے مہمان کا شاندار استقبال کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔

ریحانہ کی بے بی بمپ کے ساتھ ان دنوں بہت سی تصویریں وائرل ہو رہی ہیں ان کے ساتھ ساتھ ان کے مداح بھی  ریحانہ کے ننھے مہمان کی آمد کے منتظر ہیں۔

متعلقہ تحاریر