فلم اسٹار میرا کا پاکستان کے پہلے خواتین ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹر کا دورہ

ادکارہ میرا نے ٹیسٹنگ سینٹر میں گاڑی بھی چلائی،  خواتین ڈرائیورز کو لائسنس بنوانے کا مشورہ بھی دے دیا

فلم اسٹار میرا نے  لاہور میں پاکستان کے  پہلے خواتین ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹر کا دورہ کیا۔ اداکارہ نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے مختلف مراحل کا جائزہ بھی لیا۔ اداکارہ ٹیسٹنگ سینٹر کے رویے پرانتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

ادکارہ میرا نے ٹیسٹنگ سینٹر میں گاڑی بھی چلائی،  خواتین ڈرائیورز کو لائسنس بنوانے کا مشورہ بھی دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

فلم اسٹار میرا نے گزشتہ روز لاہور میں پاکستان کے پہلے خواتین ڈرائیونگ سینٹر کا دورہ کرکے  لائسنس بنوانے کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔

اداکارہ نے سینٹر میں گاڑی بھی چلائی۔اس موقع پر میر ا کا کہنا تھا کہ  میں خواتین کیلئے ڈرائیونگ سینٹر بنانے پر سی ٹی او لاہور کی مشکور ہوں،خواتین بغیر ڈرائیونگ لائسنس ہرگز گاڑی نہ چلائیں ۔

اداکارہ  نے ٹیسٹنگ سینٹر کے عملے کے رویے پر انتہائی خو شی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ  سینٹر میں تمام خواتین  عملے کی تعیناتی خوش آئند ہے۔

متعلقہ تحاریر