ثنا جاوید کوبدتمیزی مہنگی پڑگئی، رنگ رسیا نے معاہدہ منسوخ کردیا

فیشن برانڈ نے اداکارہ ثنا جاوید کو عید کلیکشن کی  تشہیری مہم سے بھی نکالنے کا اعلان کردیا

اداکارہ ثنا جاوید کو ساتھی اداکاروں اور سپورٹنگ اسٹاف سے بدتمیزی  کا پہلا نتیجہ موصول ہوگیا۔فیشن برانڈ رنگ رسیا نے اداکارہ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا ۔

فیشن برانڈ نے اداکارہ ثنا جاوید کو عید کلیکشن کی  تشہیری مہم سے بھی نکالنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ثنا جاوید کے غیرمناسب رویے پر کھڑا ہونے والا تنازع شدت اختیار کرگیا

نعمان اعجاز بشریٰ انصاری کی فرمائش پر مسٹر شمیم کے کردار میں آگئے

رنگ رسیا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ الزامات کی روشنی میں ہم نے خود کو ثنا جاوید سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا  ہے جو  عید کی تشہیری مہم کیلیے ہمارا مرکزی چہرہ تھیں۔

ثنا جاوید

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منال سلیم اور ثنا کے درمیان پیش آنے والا واقعہ  ہماری شوٹنگ کے دوران پیش آیا جس کے لیے ہم بحیثیت برانڈ بہت پریشان ہیں۔ عوامی جذبات کے احترام میں اپنا نقصان برداشت کرتے ہوئے ہم نے ایک اور مشہور شخصیت کے ساتھ دوبارہ شوٹ کیا  ہے ۔ فیشن انڈسٹری  سے گزارش ہے کہ براہ کرم ان برانڈز کا بھی خیال رکھیں جو اپنے وقت اور محنت کے علاوہ ایسے شوٹس پر لاکھوں خرچ کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر