مسلمان سپر ہیروئن ‘مس مارول ‘کا ٹریلر جاری، فلم 8 جون کو ریلیز ہوگی

یہ پہلا موقع ہے کہ  ہالی وڈ میں بننے والی کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی  پر مبنی ہے

سائنس فکشن، اینی میٹڈ، سپر ہیروز اور فنٹاسی  موویز بنانے والی امریکی ہالی وڈ اسٹوڈیو مارول نے ڈزنی کے اشتراک سے پہلی پاکستانی نژادمسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپربنی مختصر ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری کردیا۔

مس مارول ویب سیریز کی مرکزی کہانی پاکستانی نژاد کمالہ خان نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ  ہالی وڈ میں بننے والی کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی  پر مبنی ہے ، ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کی بھی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد خان ڈزنی سیریز مارویل میں سپر ہیرو بنیں گے

مارویلز کی نئی فلم میں سماعت سے محروم سپر ہیرو کی اینٹری

مس مارول ویب سیریزکے ٹریلر میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ  ایمان ولانی کمالہ خان عرف مس مارول کے روپ میں جلوہ گرہوئی ہیں۔ٹریلر میں مسلمانوں کونماز پڑھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اور ان کے ساتھ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن نے دی ہیں۔

مارول کے کردار کو مارول ایڈیٹر اور ڈائریکٹر ثنا امانت نے بطور شریک تخلیق کار 2014ء میں بنایا تھا۔ مس مارول 16 سال کی پاکستانی نژاد امریکی مسلم نوجوان لڑکی ہے جس کا نام کمالہ خان ہے۔ جو امریکی شہر نیو جرسی میں رہتی ہے۔

۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سپر ہیروز سے متاثر نوعمر مسلمان لڑکی انہی کے جیسا بننے کی خواہش رکھتی ہے، لیکن ایک موقع پر وہ مایوسی سے کہتی ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ نیو جرسی کی براؤن لڑکیاں دنیا کو بچانے لگیں۔ لیکن جلد ہی اسے غیر معمولی طاقتیں حاصل ہوجاتی ہیں جس کے بعد وہ سپر ہیرو بن جاتی ہے۔

متعلقہ تحاریر