نیٹ فلکس کا پاسورڈ شیئر کرنے والوں سے اضافی فیس لینے کا فیصلہ
نیٹ فلکس کا پاسورڈ شیئرنگ روکنے کیلیے نئی پالیسی کااعلان،صارفین اپنے گھر سے باہر پاسورڈ شیئر نہیں کرسکیں گے
دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے پاسورڈ شیئرنگ روکنے کےلئے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین اپنے گھر سے باہر پاسورڈ شیئر نہیں کرسکیں گے اور ایسا کرنے والے صارف سے اسٹریمنگ کی اضافہ فیس وصول کی جائے گی۔
دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے ایسے صارفین جو اپنا پاسورڈ اپنےدوستوں رشتے داروں اور کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جس نے نیٹ فلکس کی سبسکرپشن حاصل نہیں کی ہے ، کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ نیٹ فلکس نے آئندہ چند ہفتوں کےد وران پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب اگر بعض صارفین کا اکاؤنٹ کسی اور نے استعمال کیا تو ان (مالکان) سے سٹریمنگ کی اضافی فیس وصول کی جائے گی۔ نئی پالیسی کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو اپنے گھر سے باہر اکاؤنٹ شیئر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نیٹ فلکس اور ٹک ٹاک نے روس میں سروسز معطل کردیں
نیٹ فلکس سیریز ‘دا کراؤن’ کے سیٹ سے دو لاکھ ڈالر کا سامان چوری
نیٹ فلکس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ کمپنی نے ہمیشہ ایک ساتھ رہنے والے لوگوں کے لیے اپنے نیٹ فلکس اکاؤنٹ کو شیئر کرنا آسان بنایا ہے۔’ہمارے اسٹینڈرڈ اور پریمیم اراکین دو ایسے افراد کے ذیلی اکاؤنٹس شامل کر سکیں گے جن کے ساتھ وہ نہیں رہتے، ہر ایک کا اپنا پروفائل، لاگ ان اور پاس ورڈ کم قیمت پر دستیاب ہوگا ۔‘ ابتدائی طورپر یہ پالیسی چلی، کوسٹاریکا اور پیرو میں نیٹ فلکس کے صارفین تک محدود رہے گی اس کے بعد اس کو مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لئے نافذ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئرنگ بند کرنے کی کوشش کی ہے۔ مارچ 2021 میں کمپنی نے کچھ صارفین کو مجبور کیا تھا کہ وہ تصدیق کریں کہ ان کے زیر استعمال اکاؤنٹ ان کی اپنی ملکیت ہے۔ کمپنی کی استعمال کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ ’نیٹ فلکس سروس اور ہماری سروس کے ذریعے حاصل کردہ کسی بھی مواد تک رسائی کو… آپ کے گھر سے باہر کے لوگوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘