فہد مصطفیٰ نے رمضان کی تیاری شروع کردی

معروف اداکار رمضان کی خریداری کرنے پہنچ گئے، بوتیک میں ان سلے کپڑوں کا جائزہ لیا، ساتھی اداکار یاسر بھی ہمراہ تھے۔

اداکار اور ٹی وی پروگرام کے میزبان فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اور یاسر رمضان کی پلاننگ کر رہے ہیں’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

تصویر میں فہد مصطفیٰ اور یاسر کسی شاندار بوتیک میں کھڑے ہوئے ہیں اور ان سلے کپڑوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے کتھئی رنگ کا کپرا ہاتھ میں تھام رکھا ہے اور وہ اس کا فیبرک چیک کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

8.2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

حکومت نے رمضان کے لیے 8 ارب 28 کروڑ کا ریلیف پیکج منظور کرلیا

فہد مصطفیٰ کا شمار خوش لباس شوبز شخصیات میں ہوتا ہے، وہ ہمیشہ نہایت دیدہ زیب لباس میں نظر آتے ہیں۔

اس کی وجہ آج ان کے انسٹاگرام پوسٹ سے معلوم ہو گئی کہ وہ کئی ہفتوں پہلے ہی کسی ایونٹ کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ ڈرامہ سیریل اور فلموں میں اداکاری کے علاوہ اے آر وائی پر گیم شو کی میزبانی کرتے ہیں۔

رمضان میں اپنے گیم شو میں لاکھوں کروڑوں کے انعامات تقسیم کر دیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر