ماہرہ خان پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلیے کوشاں
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں ملک کے شمالی علاقہ جات کی عکسبندی کی گئی ہے۔
خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورت منظر کشی شامل ہے۔
ماہرہ خان نے اس ویڈیو میں وائس اوور بھی کیا اور کہا کہ آئیے، پاکستان کو دیکھیے۔
View this post on Instagram
کیپشن میں ماہرہ نے لکھا کہ بہت جلد آرہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان ایکسو 2020 اور احد رضا میر کو بھی ٹیگ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
قائمہ کمیٹی کا ایوان سیاحت کی تعمیر پر سخت تحفظات کا اظہار
جنگلی حیات کے تحفظ اور ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
اداکارہ کی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ دبئی میں ہونے والی ایکسپو 2020 کے ذریعے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلیے کچھ پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے۔
ممکنہ طور پر یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کے تحت پاکستان کے خوبصورت، ٹھنڈے اور پُرفضا شمالی علاقہ جات میں سیاحتی مقامات کے حوالے سے دنیا کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
ماہرہ خان اس منصوبے میں شامل ہیں، یہ امر بھی خوش آئند ہے کیونکہ خوبصورت ماہرہ خوبصورت پاکستان کی بہتر انداز میں عکاسی کرسکیں گی۔
ان دنوں ماہرہ خان پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کیلیے بھی گئی ہوئی ہیں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وہاں کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔