اداکارہ ارمینہ خان اور نادیہ حسین نے مذہبی رواداری کی مثال قائم کردی

اداکارہ نادیہ حسین نےایک ہی دن  شب برات اور ہولی  ہونے پر خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا

اداکارہ ارمینہ  خان اور نادیہ حسین نےاپنے مداحوں کو ایک ہی دن ہونے والے دو  تہواروں  کی مبارکباد دیکر مذہبی رواداری  کی بہترین مثال قائم کردی۔

اداکارہ ارمینہ خان نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مسلمان کو شب برات مبارک اور سب کو ہولی مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیے

فہد مصطفیٰ نے رمضان کی تیاری شروع کردی

ماہرہ خان پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلیے کوشاں

 

دوسری جانب  اداکارہ نادیہ حسین نےایک ہی دن  شب برات اور ہولی  ہونے پر حیرانی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا اتفاق ہے!شب برات اور ہولی ایک ہی دن  منائے جارہے ہیں بس اوقات مختلف ہیں۔اداکارہ نادیہ حسین نے ایک اور ٹوئٹ میں شب برات کے موقع پر گناہوں کی معافی کی دعا بھی شیئر کی۔

متعلقہ تحاریر