بورڈنگ پاس کی تصویر اپلوڈ کرنے کا کیا مقصد ہے؟ عدنان صدیقی
اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ کیسا ٹرینڈ ہے کہ جہاز کی بزنس کلاس میں سفر کرنے والے سوشل میڈیا پر بورڈنگ پاس کی تصاویر ڈالتے ہیں؟
ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے بزنس کلاس بورڈنگ پاسز کی تصاویر کیوں لیتے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیوں کرتے ہیں؟
Ummm…what’s with the trend of clicking pics of business class boarding passes and uploading on social media? Am I missing onto somethin’?
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) March 20, 2022
ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا ٹرینڈ ہے؟ کیا کوئی چیز میری نظر سے گزرنے سے رہ گئی ہے؟
عدنان صدیقی نے پاکستان میں تیزی سے پھیلتی طبقاتی تفریق کی طرف اشارہ کیا ہے جو کہ بہت سے سماجی مسائل کو جنم دینے کا باعث ہے۔
اگر آپ صاحب استطاعت ہیں اور جہاز کی بزنس کلاس میں سفر کرسکتے ہیں تو ٹھیک ہے، اچھی بات ہے کہ آپ کا تعلق privileged class سے ہے لیکن اس کی تشہیر کرنے سے کیا ملتا ہے؟
یعنی اگر آپ ترکی کا فضائی سفر بزنس کلاس میں کرتے ہیں تو اچھی بات ہے، آپ اپنے وسائل اپنے اوپر استعمال کر رہے ہیں، لیکن یہ بات دوسروں کو بتانے کا کیا مقصد ہے کہ آپ بزنس کلاس میں سفر کر رہے ہیں؟
اسکول کے چھوٹے بچے مہنگی اسٹیشنری خرید کر باقی بچوں کو دکھایا کرتے تھے کہ دیکھو دیکھو میرے پاس تو فلاں کمپنی کا پینسل باکس ہے وغیرہ وغیرہ۔
پاکستانی شہریوں کی اکثریت ابھی تک بچپنے سے باہر نہیں آئی اور اب یہ حال ہے کہ جہاز کی بزنس کلاس میں سفر کریں تو بورڈنگ پاس کی تصویریں کھینچ کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہیں تاکہ بتایا جائے ‘دیکھو بیٹا، میلے پاش تو بجنج کلاس کا ٹکٹ اے’ (یہ جملہ بچوں کے انداز میں منہ چِڑا کر پڑھیے)۔