مورو اور میرا سیٹھی کے رمضان اسپیشل”پرستان“ کا پرومو جاری

ہدایت کار حسن علی کا رومانوی کامیڈی ڈرامہ یکم رمضان سے 30رمضان تک ہم ٹی وی پر نشر ہوگا، مورو”امان اللہ“ جبکہ  میرا سیٹھی”زبیدہ  “ کا کردار ادا کررہی ہیں

معروف یو ٹیوبر  تیمور صلاح الدین عرف مورو اور اداکارہ میرا سیٹھی یوٹیوب کے بعد ہم ٹی وی کے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل پرستان میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ڈرامے کا پرومو جاری  ہوتے ہی مورو کے مداحوں میں خاصہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔کئی صارفین نے کہا ہے کہ مورو کے باعث پہلی مرتبہ کوئی ڈرامہ دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق ہوگئی، خاتون صحافی کا دعویٰ

فلک شبیر اور سارہ خان کا نغمہ مداحوں کو بھا گیا

 

ڈرامے میں مورو”امان اللہ“ جبکہ  میرا سیٹھی”زبیدہ  “ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ تیمور صلاح الدین  نے ڈرامے کے پرومو کا کلپ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کیا جسے بعد میں میرا سیٹھی نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔

رومانوی کامیڈی ڈرامے ” پرستان “ کی ہدایات علی حسن دے رہے ہیں اور کاسٹ میں جویریہ سعود، جنید جمشید نیازی، ایمن سلیم، نوین وقار اور علی سفینہ بھی شامل ہیں۔ یہ پچھلے ڈراموں چپکے چپکے اور سنو چندا کی طرح 30 دن تک رمضان میں نشر کیا جائے گا۔

ہم ٹی وی کے رمضان اسپیشل ” پرستان “ سے متعلق  ڈان امیجز کو دیے گئے انٹرویو میں مورو نے  بتایا تھا کہ”میں اور میرا نے یہ کردار بہت پہلے یوٹیوب چینل کیلیے تخلیق کیے تھے اور اب ہم انہیں ٹی وی پر لے جا رہے ہیں۔ یہ پرانے کرداروں کو ایک نئی دنیا میں لانے جیسا ہے“۔

مورو نے بتایا کہ”اس کردار کے لیے ہم ٹی وی نے مجھ  سے رابطہ کیا تھا، میں نے  جا کر انٹرویو دیا کیونکہ وہ میرے کام سے واقف تھے۔ ہم فوراً شو کے ڈائریکٹر سے ملے کیونکہ میں  یہ شو کرنا چاہتا تھا“۔

میرا سیٹھی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھے جانے پر مورو نے بتایا  کہ ان کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔” میرا اور میرا کا اداکاری کی دنیا میں کئی سالوں سے کام  کا رشتہ ہے اور ہم واقعی ایک ساتھ کام کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں“۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  کہ  یہ پہلا موقع ہے جب ایک مواد تخلیق کرنے والا چھوٹی اسکرین پر کام کرے گا۔”میں یہ سیکھ رہا ہوں کہ یہ کیسے ہوتا ہے، لہذا اس عمل میں میں ایک مخصوص ٹائم فریم میں تیزی سے کام کرنا سیکھ رہا ہوں“۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کامیڈین اداکار ارسلان نصیر کے ساتھ اداکاری کریں گے جن کے وہ کچھ عرصے سے مداح ہیں اور میروب علی جن سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔”اس نے مجھے سکھایا کہ اسکرپٹ کو کیسے یاد کرنا ہے، کس طرح تیار ہونا ہے، لائنوں کو کیسے یاد رکھنا ہے، مخصوص حالات میں کیسے پلک نہیں  جھپکنا  اوراداکاری کی دیگر تکینک۔ یہ سب میرے لیے ایک شاندار سیکھنے کے ساتھ ساتھ تفریح سے بھرپور تجربہ بھی ہے“۔

انہوں نے  بتایا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ ڈرامے میں اتنا مزہ آئے گا کیونکہ اس سے پہلے وہ جن اداکاروں سے ملے تھے انہوں نے چھوٹی اسکرین پر اداکاری کو ایک  مشکل کام قرار دیا تھا اور بتایا تھا کہ انہیں  ڈرامے کی فلمبندی کیلیے رات بھر جاگنا پڑتا ہے۔ مورو نے کہا کہ ان کا تجربہ اس کے بالکل برعکس ہے۔

متعلقہ تحاریر