شادی کی تقریبات کا آغاز، مریم نفیس مایوں بیٹھ گئیں

اداکارہ مریم نفیس کی  مایوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پیلے جوڑے میں شوہر کے ساتھ بیٹھے دکھایاگیا ہے۔

نوجوان ادکارہ مریم  نفیس کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں ، مریم نفیس کی رسم مایوں ادا کردی گئی ہے۔

اداکارہ مریم نفیس کی  مایوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پیلے جوڑے میں ہونے والے شوہر کے ساتھ بیٹھے دکھایاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نفیس کی منگنی کی ویڈیو فلم کے ٹیزر کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ مریم نفیس نے 28ویں سالگرہ کس کے ساتھ اور کہاں منائی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

 اداکارہ مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ڈھولکی کی خوبصورت  تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے منگیتر ،بہنوں اور دوستوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں دکھایا گیا ہے۔

اداکارہ کی ڈھولکی کے موقع پر خوبصورت کیک بھی بنوایا جس پر اداکارہ نے خاصی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

یاد رہے کہ ادکارہ  نے گذشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک سال کے بعد اپنی منگنی  کی  ویڈیو شیئر کی تھی جو  منگنی کی ویڈیو کم اور کسی فلم کا ٹیزرزیادہ لگ رہی تھی ، ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کےہونے والے شوہر  اُنہیں شادی کی پیشکش  کرنے کےلئے پہاڑی علاقے کا رُخ کیا اور لال گلاب کے گلدستے سے اُنہیں پروپوز کیا اور انھیں روایتی انداز میں انگوٹھی بھی پہنائی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

اداکارہ مریم نفیس نے شادی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اُنہیں ’ہاں‘ کردی تھی ۔ شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سب سے آسان ’ہاں‘ جو میں نے ابھی کہی ہے۔‘ اداکارہ نے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں جب بھی اس لمحے کو یاد کروں گی تو میری آنکھوں میں آنسو آجائیں گے۔‘ مریم نے لکھا کہ ’کاش میں نے جو محسوس کیا اسے الفاظ میں بیان کر سکوں لیکن ایک چیز مجھے ہمیشہ یاد رہے گی، اس خاص لمحے میں اس غیر معمولی آدمی کے لیے خدا کا شکر ادا کرنا۔‘

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’افسانے سچ ہوتے ہیں، ایک ایسے شخص کو اپنا ہمسفر بنائے جو آپ کے خوابوں کو سچا کرے۔‘ مریم نفیس نے یہ بھی بتایا کہ اُن کی شادی کی تاریخ طے ہوچکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

 واضح رہے کہ مریم نےگذشتہ سال خاموشی سے منگنی کی تھی ان کے  مداحوں کو ان کی منگنی کی خبر  اس وقت ہوئی جب انھوں نے  انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے سفید کُرتا پہنا ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر