ماہم عامر کی نئی ماؤں کوباڈی شیمنگ کانشانہ بنانے والے شوہروں پر تنقید
آپ کا وزن وزن کچھ بڑھ نہیں گیا، آپ کافی مختلف لگ رہی ہیں،آپ کافی بڑی لگ رہی ہیں۔ یہ سارے سوال اس انسان سے نہیں پوچھنے چاہئیں جس کا ایک بچہ ہو،اداکارہ

اداکارہ ماہم عامر نے ان تمام شوہر حضرات پر تنقید کی ہے جو اپنی بیویوں کو نئی ماں بننے کے بعد ان کے بڑھتے ہوئے وزن کے باعث طنز یا تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہم عامر نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انھوں نے اپنے وزن کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ناقدین کو کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد یہ کہنا کہ آپ صحت مند ہو گئی ہیں، وزن کچھ بڑھ نہیں گیا، اوہ بے بی کو ہوئے اتنا وقت گزر گیا ہے ابھی تک وزن کم نہیں کیا،آپ کافی مختلف لگ رہی ہیں،آپ کافی بڑی لگ رہی ہیں۔ یہ سارے سوال اس انسان سے نہیں پوچھنے چا
ہئیں جس کا ایک بچہ ہو۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار فیضان شیخ کے گھر پاپا پکارنے والی ننھنی پری کی آمد
طلاق کا جشن منانے کی تصاویر دوبارہ کیوں وائرل ہو رہی ہیں؟
View this post on Instagram
انھوں نے کہا کہ ان تمام مردوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو اپنی بیویوں کو نئی مائیں بننے کے فوراً بعد ان کے بڑھتے ہوئے وزن پر تنقید کرتے ہیں اور انھیں شرمندہ کرتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ خدا کے لئے اس قسم کے سوالات نہیں کئے جانا چاہئیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہم عامر نے اداکار فیضان شیخ کے ساتھ 2018ء میں شادی کی تھی اور دسمبر2021ءمیں اس جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ، اپنے گھر میں پہلی اولاد کی پیدائش سے قبل ؎ دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک جیسی پوسٹ اور ایک جیسی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان میں نئے فرد کے جلد اضافے کے لیے انتہائی خوش ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے دعائوں کی اپیل بھی کی۔ دونوں اداکاروں نے مداحوں، دوستوں اور رشتے داروں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ ہر مسئلہ، ہر دکھ اور زندگی کی ہر خوشی ان کے ساتھ شیئر کی ہے، اس لیے اب وہ اپنے ہاں ننھے مہمان کی خوشی کی خبر بھی ان کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔









