عاصم اظہر اور میرب علی نے ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچی کیساتھ گانا گایا
جوڑی نے ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچی کے ساتھ دل دل پاکستان گایا، اگرآپ سب نے میرا دبئی کا کنسرٹ نہیں دیکھا تو یہ تھا اصل کنسرٹ، گلوکار

گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی کی ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچی کے ساتھ ملی نغمہ گانے کی وڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی۔
عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ وڈیو میں لکھا کہ اگرآپ سب نے میرا دبئی کا کنسرٹ نہیں دیکھا تو یہ تھا اصل کنسرٹ۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی کرلی
سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق ہوگئی، خاتون صحافی کا دعویٰ
وڈیو میں عاصم اظہر اور میرب علی کو ڈاؤن سنڈروم کا شکار ایک بچی کے ساتھ دل دل پاکستان گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انٹرٹینمنٹ پیچ پر شیئرکردہ وڈیو کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے خاصہ پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اس وڈیو کو ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر نے 23مارچ کو یوم پاکستان پر دبئی میں اپنے پہلے کنسرٹ میں پرفارم کیا تھا۔عاصم اظہر کے مداحوں نے ان کی پرفارمنس کو خاصہ پسند کیا تھا۔ عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹ کی کچھ وڈیوز اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی تھیں جن میں نوجوانوں کو عاصم اظہر کے گانے پر جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
View this post on Instagram
یاد رہے عاصم اظہر نے گزشتہ ہفتے ہی اداکارہ میرب علی سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان خاصی قربت تھی تاہم اس قربت کو کسی رشتے میں بدلنے سے پہلے ہی دونوں میں اختلافات کے باعث تعلقات ختم ہوگئے تھے۔









