مہوش حیات کی بچوں کی طرح کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل
صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہیں دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔
34 سالہ اداکارہ مہوش حیات نے سمای رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہےجس میں ان کو مزاحیہ انداز میں اسنیک کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ”لوگ اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ آپ کا رویہ دوسروں کے ساتھ کیا ہے لیکن یہ غور نہیں کرتے کہ ان کا رویہ آپ کو بدل دیتا ہے“۔انھوں نے ویڈیو میں مزاحیہ اندازکو اختیا رکیا جس کا مقصد لوگوں کی توجہ اپنے بیان کی جانب مبذول کرانا تھی۔
یہ بھی پڑھیے
مداح کی مہوش حیات کو چُھونے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کا کیا کردار ہوگا؟
View this post on Instagram
واضح رہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو رہتی ہیں اور مداحوں کے لئے کوئی نہ کوئی ایکٹیویٹی شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ سماجی اور اخلاقی مسائل پر بھی گفتگو کیلئے اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کرتی رہتی ہیں ، انھوں نے اپنی حالیہ ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ” بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلیں "۔