اداکارہ نادیہ حسین نے ول اسمتھ کے تھپڑ کو درست قرار دیدیا

بطور مزاحیہ اداکار اسٹیج پر ایک بیمار انسان کو اسکی جسمانی حالت کے حوالے شرم دلانے والا مذاق کرتی ہوں، تو مجھے کسی بھی نتیجے کا سامنا کرنے کے لیے تیاررہنا چاہیے، نادیہ حسین

کئی صلاحیتوں کی مالک اداکارہ نادیہ حسین نے آسکر ایوارڈز کے دوران اداکار ول اسمتھ  کی جانب سے اداکار کرس راک کو مارے گئے تھپڑ کی حمایت کردی۔

اداکار ول اسمتھ نے گزشتہ روز آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران اپنی اہلیہ جاڈا پنکٹ اسمتھ  کے گنج پن کا  مذاق اڑانے پراداکار کرس راک  کو  تھپڑ مارا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

آسکر کی تقریب میں  اہلیہ کا مذاق اڑانے پر اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو تھپڑ مار دیا

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری فرش  پر کیوں آگئیں؟

اداکارہ نادیہ حسین خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں بطور مزاحیہ اداکار اسٹیج پر ایک بیمار انسان کو اسکی جسمانی حالے کے حوالے شرم دلانے والا مذاق کرتی ہوں، تو بہتر ہے کہ مجھے کسی بھی نتیجے کا سامنا کرنے کے لیے تیاررہنا چاہیے!!!اخلاق باختہ لطیفے بہت ہوگئے! لوگوں کے جذبات کے بارے میں حساس ہونا سیکھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیش آئے افسوس ناک واقعے کے بعد ول اسمتھ نے پرنم آنکھوں کے ساتھ بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرتے وقت اپنی تقریر میں اپنی حرکت پر معافی مانگی تھی ۔انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں ول سمتھ نے کہا کہ تشدد کسی بھی شکل میں زہریلا اور تباہ کن ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Will Smith (@willsmith)

ول اسمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں میرا رویہ ناقابل قبول تھا جس کی کوئی توجیہہ پیش نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے متعلق مذاق تو عام بات ہے مگر جیڈا کی طبی حالت پر مذاق میری برداشت سے باہر تھا اور ایسے میں پھر میں نے جذبات میں ردعمل دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آسکرز فلم اکیڈمی نے ول سمتھ کے اس فعل کی مذمت کی اور اس معاملے پر باقاعدہ نظرثانی کا اعلان کیا۔اکیڈمی نے کہا کہ وہ اپنے قواعد کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور پھر یہ دیکھے گی کہ قواعد کے مطابق اس کی کیا سزا بنتی ہے۔ اکیڈمی کے مطابق ول اسمتھ کو سٹینڈرڈ آف کنڈکٹ کیلیورنیا کے قانون کے تحت اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر