امجد اسلام امجد کی شاعری پر کیفی خلیل کا خوبصورت گیت
پاکستانی موسیقی میں تیزی سے ابھرتے ہوئے بلوچ گلوکار کیفی خلیل نے گزشتہ روز نیا گانا جاری کیا جسے ساڑھے 6 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

پاکستانی موسیقی میں تیزی سے ابھرتے ہوئے کیفی خلیل نے گزشت روز ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے، اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
کیفی خلیل نے کوک اسٹوڈیو میں بلوچی گانے ‘کنا یاری’ سے عروج حاصل کیا، انہوں نے یہ گانا بلوچ گلوکارہ ایوا بی کے ساتھ گایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
کبریٰ خان اور گوہر ممتاز کی نئی فلم”ابھی“ کا ٹیزر جاری
یشما گل کی نئی فلم کا پوسٹر جاری
کنا یاری کو دو مہینے میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مرتبہ یوٹیوب پر دیکھا جا چکا ہے۔
Tauseep x Urdu Mashup 🖤🤍 full version link is in thread pic.twitter.com/yhuEnsqmL5
— Kaifi Khalil (@kaifi_khalil) April 1, 2022
کیفی خلیل کا نیا گانا ‘توصیف اور اردو میش اپ’ ہے، اس کی عمدہ شاعری امجد اسلام امجد اور بسمل سعیدی کے کلام سے لی گئی ہے۔
کیفی خلیل نوجوان بلوچ گلوکار ہیں، ان کی آواز نہایت سحر انگیز ہے۔









