یمنیٰ نے تھپڑ مار کر جبڑا ہلا دیا، عدنان صمد خان

عدنان نے انسٹاگرام پر اپنے ڈرامہ سیریل عشق لاء کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں یمنیٰ زیدی ان کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کر رہی ہیں۔

شوبز انڈسٹری میں نووارد اداکار عدنان صمد خان نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ہم ٹی وی کے ایک ڈرامہ سیریل کی مختصر کلپ شیئر کی جس میں انہیں اور خوبصورت اداکارہ یمنیٰ زیدی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈرامے میں یمنیٰ عدنان سے غصیلے لہجے میں پوچھ رہی ہیں کہ کیا کر لو گے تم؟

جواباً عدنان کہتے ہیں کہ پورے محلے کے سامنے تمہیں اٹھا کر لے جاؤں گا اور نکاح کرلوں گا تم سے۔

یہ سنتے ہی یمنیٰ انہیں زوردار تھپڑ رسید کرتی ہیں، اور وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

اس ویڈیو کلپ کو شیئر کر کے اداکار عدنان صمد خان نے کیپشن دیا تھا کہ تھپڑ کے بعد چہرے پر جو تاثرات ابھرے ہیں یہ اذکیٰ (یمنیٰ زیدی) کے چھوڑ کر جانے کا دکھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنیٰ کا ہاتھ بہت بھاری ہے، جبڑا ہلا دیا تھا میرا۔

عدنان صمد خان کے اس انسٹاگرام اسٹیٹس کو یمنیٰ زیدی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور خوب طنزیہ کیپشن لکھا۔

ارے نہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اذکیٰ کا تھپڑ عابد کو بہت زور سے لگا۔

یمنیٰ اور عدنان کی جوڑی کو ڈرامہ سیریل عشقِ لا میں بہت پسند کیا گیا ہے۔

دونوں میں اداکاری کو لے کر نٹ کھٹ بھی شروع ہو گئی ہے جس سے شائقین اور شوبز شخصیات خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر