علیزے شاہ اور شہزاد شیخ کی ڈرامے کی شوٹنگ کیلیے کشمیر کی سیر

ڈرامہ سیریل 'محبت کی آخری کہانی' میں دونوں اداکار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، ڈرامے کی عکسبندی کشمیر کی حسین وادیوں میں ہوئی ہے۔

علیزے شاہ ایک نئے ڈرامہ سیریل ‘محبت کی آخری کہانی’ میں سمیع خان اور شہزاد شیخ کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔

شوبز حلقوں کا خیال ہے کہ علیزے کا تلخ و شیریں انداز اور شہزاد شیخ کی رانجھے جیسی شخصیت کی بدولت دونوں کی جوڑی ضرور مقبول ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

انسٹاگرام پر علیزے شاہ نے شہزاد شیخ کے ساتھ تصویر شیئر کی، دونوں اداکار وادیءِ کشمیر میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پرکشش ترین اداکارہ منشا پاشا دوبارہ دلہن بن گئیں

کبریٰ خان اور گوہر ممتاز کی نئی فلم”ابھی“ کا ٹیزر جاری

علیزے نے ایک مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کی جس میں وہ کسی پہاڑ کی اونچائی پر موجود ہیں اور ان کے سامنے نیچے کی طرف بھارت کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔

ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے نہایت خوبصورت جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ‘محبت کی آخری کہانی’ ظفر معراج نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت کار محسن علی ہیں۔ اس پراجیکٹ میں شہزیل شوکت بھی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر