ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران عمران اشرف کو کرارا تھپڑ

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوٹنگ کی مختصر کلپ شیئر کی جس میں ساتھی اداکارہ انہیں تھپڑ رسید کر رہی ہیں۔

اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے، یہ ویڈیو ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

عمران اشرف نے ویڈیو پر کیپشن دیا کہ انگریزی میں slap اور اردو میں تھپڑ لیکن پنجابی میں ‘چنڈ’ کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یمنیٰ نے تھپڑ مار کر جبڑا ہلا دیا، عدنان صمد خان

میزبان کو طمانچہ مارنے پر ول اسمتھ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈرامے کا منظر کچھ یہ ہے کہ خاتون اداکارہ عمران اشرف سے کہتی ہیں کہ ‘جا تُو پری کو دیکھ کر آ’۔

جواب میں عمران کچھ ٹھیٹ پنجابی میں تیزی سے جملہ کہتے ہیں جس کو سمجھنے میں عام فہم افراد کو دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اور اسی دوران خاتون ادکارہ عمران کو تھپڑ جڑ دیتی ہیں، عمران اشرف نے سائیڈ میں کیمرا رکھا ہوا ہے جس پر یہ سارا منظر فلم بند ہوگیا۔

ڈائریکٹر کی جانب سے سین کٹ ہونے کی ہدایت تو نہیں دی گئی تھی لیکن تھپڑ پڑتے ہی عمران کی ہنسی بھی چھوٹ جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ عدنان صمد خان کے ساتھ ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں ہوا تھا جب یمنیٰ زیدی نے انہیں زوردار تھپڑ رسید کیا۔

بعد میں دونوں اداکار انسٹاگرام پر اس سین کی ویڈیو کلپ شیئر کر کے خوب محظوظ ہو رہے تھے۔

متعلقہ تحاریر