عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈ جیتنے پر مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کیوں نہیں کیا؟
مہدی حسن کے گانے سے ایوارڈ حاصل کیا لیکن مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا جو قابل افسوس ہے۔

حفیظ ہوشیارپوری کا لکھا ہوا ‘ محبت’ جس کو برصغیر کے معروف گلوکار مہدی حسن نے گایا تھا چالیس سال بعد اس گانےکو گاکر پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈز 2022 میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا۔
37 سالہ پاکستانی نژاد امریکی پاپ گلوکارہ عروج آفتاب نے مہدی حسن کی گائی ہوئی یک غزل’’ محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے،تری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے‘‘،کے لیے یہ ایوارڈ حاصل کیا عروج آفتاب نے گریمی کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور یہ ان کی کے کیریئر کی پہلا گریمی ایوارڈ ہے۔ وہ بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں
امجد اسلام امجد کی شاعری پر کیفی خلیل کا خوبصورت گیت
View this post on Instagram
عروج آفتاب نے 64 ویں گریمی ایوارڈز کے موقع پر اسٹیج پر آکر کہا، ‘میں نے یہ ریکارڈ ہر اس چیز کے بارے میں بنایا جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔۔ عروج آفتاب کو جاز اور صوفی گانوں میں عبور حاصل ہے، انہیں 64ویں گریمی ایوارڈز کی دو گیٹگریز “بہترین نئے فنکار” اور “بہترین عالمی میوزک پرفارمنس” کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جن کو گریمی ایوارڈ سے نوازہ گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس گانے کو گاکر ان کو ایوارڈ ملاوہ گانا معروف غزل گائیک مہدی حسن نے گایا تھا عروج آفتاب نے مہدی حسن کے گانے سے ایوارڈ حاصل کیا لیکن مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا جو قابل افسوس ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پیدا ہونے والی پاکستانی عروج آفتاب نے لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا،اس کے بعد امریکہ کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی اور اب تک ان کی تین سولو البم آچکی ہیں۔









