ریحانہ حمل کی نمائش کرکے بتانا چاہتی ہیں کہ وہ خودمختار ہیں
یونیورسٹی پروفیسرز کے مطابق امریکی گلوکارہ ریحانہ حمل کے دوران جو لباس پہن رہی ہیں وہ ایک مخصوص سیاسی سوچ کی نشاندہی کرتا ہے۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے رواں سال جنوری میں انسٹاگرام پر اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے اپنے شوہر ایسیپ راکی کے ہمراہ دریا کے کنارے ایک فوٹوشوٹ کیا جس کے بعد ان کے میٹرنٹی اسٹائل کے حوالے سے یہی بات کی جا رہی ہے کہ ریحانہ نے وہ لباس پہنے جو کہ انہوں نے اب تک نہیں پہنے تھے۔
ریحانہ نے کبھی بھی بہت کُھلا ہوا ڈھیلا ڈھالا لباس نہیں پہنا تھا، انہوں نے کبھی میٹرنٹی جینز بھی نہیں پہنی تھی۔
View this post on Instagram
وہ سلیبرٹی خواتین جو اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کرتی ہیں، اُن میں آج تک کسی نے اس طرح اپنے حمل کی نمائش نہیں کی جس طرح ریحانہ کر رہی ہیں۔
سلیبرٹی ویب سائٹس پر ریحانہ کے اس انداز کے بہت چرچے ہو رہے ہیں، ایتھنز یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز اور پاپولر کلچر کی پروفیسر نے اس پر اپنے خیالات پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ ریحانہ کا نیا انداز کلچر کی بہت سے چیزوں پر اثر انداز ہوگا۔
جیسا کہ صارف ہمیشہ بڑے نامور افراد سے مرعوب ہو کر اپنی مصنوعات کا انتخاب کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسر نے کہا کہ ریحانہ نے سب کو جسم کے جمالیاتی حسن اور خواتین کی کمر کو نمایاں کرنے پر مائل کردیا ہے۔
دوسری طرف ڈریک یونیورسٹی کی عہدیدار نے کہا کہ اپنے حمل زدہ پیٹ کی نمائش کر کے ریحانہ واضح الفاظ میں دائیں بازو کے نظریات کو مسترد کر رہی ہیں۔
پروفیسر کا کہنا تھا کہ ریحانہ اپنے انداز سے بتا رہی ہیں کہ وہ خودمختار، طاقتور خاتون ہیں، بےشک وہ حمل سے ہیں لیکن یہ اُن کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہے۔









