پرواز ہے جنون کی پرواز چین پہنچ گئی

پاکستانی فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ اگلے ماہ چین میں ریلیز ہوگی۔ فلم کا چینی زبان میں پوسٹرجاری کردیا گیاہے

پاک چین دوستی اب انٹرٹینمنٹ کےمیدان میں بھی اپنا رنگ جمارہی ہے۔سال 2018 میں بڑے پردے کی زینت بننےوالی پاکستانی فلم ‘پرواز ہے جنون’اب چین کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ چینی عوام  13 نومبر سےسینما میں یہ فلم دیکھ سکیں گے۔

فلم کا خصوصی پوسٹرجاری کیاجاچکا ہے جس میں فلم کا نام اور دیگر تفصیلات چینی زبان میں درج ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ تقریبا 40 برس بعد کوئی پاکستانی فلم چین میں ریلیز ہورہی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق لالی وڈ کے سنہرے دور میں کئی پاکستانی فلمیں چینی دبان میں ترجمے کے بعد چین میں نہ صرف ریلیز کی گئیں بلکہ چینی عوام میں بےحد مقبول بھی ہوئیں۔

پرواز ہے جنون پاکستانی پائلیٹس کی اپنے وطن سے محبت کی داستان ہے۔ فلم کے گانے بھی عوام میں بےحد مقبول ہوئے تھے۔

پرواز ہے جنون کی چین میں ریلیز کو پاکستانی سینما انڈسٹری کی بحالی میں بہت بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر