علی ظفر کس گانے کا ریمکس بنا رہےہیں؟
علی ظفر کے مداح بے چینی سے اِس گانے کے ریمکس کا انتظار کر رہےہیں جوسندھی ثقافت کا عکاس ہے

اداکار و گلوکار علی ظفر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک گانا گا رہے ہیں۔ یہ سندھی ذبان کا مشہور گانا "الے منجھا مار وڑا” کا ریمکس ہے۔
یہ ویڈیو علی ظفر کے گانے کی شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے۔
Jiye Sind jiye Latif
Something smashing coming soon from our #rockstar @AliZafarsays and Urooj Fatima
Can’t wait to listen 😍 🔥#alizafar pic.twitter.com/49MuCErgJE— Afra Alam (@azianAfra_Alam) October 20, 2020
ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ بھی نظر آرہی ہیں۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ جب علی ظفر اور عروج فاطمہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اِس سے قبل دونوں نے لیلی او لیلی میں کام کیا تھا۔
ادھر علی ظفر نے گانے کی لیک ہونے والی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا "یہ لیک کس نے کردیا؟
Oye yaar ye kisne leak ker diya ? https://t.co/4Udu55w5pB
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 20, 2020
اِس سے قبل علی ظفر کی پاکستان سپر لیگ کے لیے گائے جانے والے گانے کی شوٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔