منشا اور جبران نے شادی کی پہلی سالگرہ ترکی میں منائی

منشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام سے تصویر شیئر کی جس میں وہ جبران کے ہمراہ آیا صوفیہ مسجد کے باہر پوز دے رہی ہیں۔

پُرکشش ترین اداکارہ منشا پاشا نے انسٹاگرام پر اپنے خاوند جبران ناصر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں میاں بیوی ترکی کی مشہور آیا صوفیہ مسجد کے باہر کھڑے پوز دے رہے ہیں۔

منشا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ہم دونوں کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

معروف شوبز شخصیات فائزہ سلیم، علی گل پیر، مریم نفیس نے دونوں کو شادی کی سالگرہ پر بہت مبارک باد دی۔

منشا نے سرخ رنگ کا ٹاپ اور سیاہ پتلون پہن رکھی ہے جبکہ ان کے پیچھے کھڑے جبران گہرے نیلے رنگ کے قمیض شلوار پر کالا اوور کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔

منشا اور جبران کی منگنی 2019 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں پچھلے سال 10 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی تھی، نکاح معروف مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی نے پڑھایا تھا۔

پچھلے برس کورونا وائرس کی وجہ سے منشا اور جبران نے شادی کی تقریب کو صرف فیملی ممبرز تک محدود رکھا تھا لیکن بعد میں ایک زبردست دعوت منعقد کر کے تمام دوستوں کو مدعو کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر